$header_html
Our new website is now live Visit us at https://alqurankarim.net/

Home Al-Quran Surah Al Mulk Ayat 1 Translation Tafseer

رکوعاتہا 2
سورۃ ﴇ
اٰیاتہا 30

Tarteeb e Nuzool:(77) Tarteeb e Tilawat:(67) Mushtamil e Para:(29) Total Aayaat:(30)
Total Ruku:(2) Total Words:(363) Total Letters:(1332)
1

تَبٰرَكَ الَّذِیْ بِیَدِهِ الْمُلْكُ٘- وَ هُوَ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرُﰳ(1)
ترجمہ: کنزالایمان
بڑی برکت والا ہے وہ جس کے قبضہ میں سارا مُلک اور وہ ہر چیز پر قادر ہے


تفسیر: ‎صراط الجنان

{تَبٰرَكَ: وہ بڑی برکت والا ہے۔} یعنی اللّٰہ تعالیٰ اپنی ذات میں  ،صفات میں  اور اَفعال میں  اَزل سے لے کر اَبد تک مخلوق کی صفات سے پاک ہے اور صرف اسی کے قبضۂ قدرت میں  تمام اُمور میں  ہر طرح کا تَصَرُّف ہے ،لہٰذا وہ جس چیز کا چاہے حکم دے اور جس چیز سے چاہے منع کر دے ،جو چاہے عطا کرے اور جو چاہے نہ دے،جسے چاہے زندگی دے اور جسے چاہے موت دے،جسے چاہے عزت دے اورجسے چاہے ذلت دے،جسے چاہے غریب بنا دے اور جسے چاہے امیر کر دے،جسے چاہے بیمار کر دے اور جسے چاہے شفا عطا کر دے،جسے چاہے قریب کر دے اور جسے چاہے دور کر دے ،جسے چاہے آباد کر دے اور جسے چاہے برباد کر دے،جسے چاہے توڑ دے اور جسے چاہے ملا دے اور وہ ہر ا س چیز پر قادر جو اس کی قدرت کے تحت آنے کے لائق ہے۔( صاوی، الملک، تحت الآیۃ: ۱، ۶ / ۲۱۹۹، روح البیان، الملک، تحت الآیۃ: ۱، ۱۰ / ۷۳، مدارک، الملک، تحت الآیۃ: ۱، ص۱۲۶۱، ملتقطاً)

اللّٰہ تعالیٰ کی عظمت و شان:

            اپنی اسی شان کا ذکر کرتے ہوئے ایک اور مقام پر اللّٰہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے:

’’قُلِ اللّٰهُمَّ مٰلِكَ الْمُلْكِ تُؤْتِی الْمُلْكَ مَنْ تَشَآءُ وَ تَنْزِعُ الْمُلْكَ مِمَّنْ تَشَآءُ٘-وَ تُعِزُّ مَنْ تَشَآءُ وَ تُذِلُّ مَنْ تَشَآءُؕ-بِیَدِكَ الْخَیْرُؕ-اِنَّكَ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ‘‘(ال عمران:۲۶)

ترجمۂ کنزُالعِرفان: یوں  عرض کرو، اے اللّٰہ!مُلک کے مالک! تو جسے چاہتاہے سلطنت عطا فرماتا ہے اور جس سے چاہتا ہے چھین لیتا ہے اور توجسے چاہتا ہے عزت دیتا ہے اور جسے چاہتا ہے ذلت دیتا ہے ،تمام بھلائی تیرے ہی ہاتھ میں  ہے، بیشک تو ہر شے پر قدرت رکھنے والاہے۔

            اور ارشاد فرماتا ہے : ’’اَلَمْ تَعْلَمْ اَنَّ اللّٰهَ لَهٗ مُلْكُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِؕ-یُعَذِّبُ مَنْ یَّشَآءُ وَ یَغْفِرُ لِمَنْ یَّشَآءُؕ-وَ اللّٰهُ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ‘‘(مائدہ:۴۰)

ترجمۂ کنزُالعِرفان: کیا تجھے معلوم نہیں  کہ آسمانوں  اور زمینکی بادشاہی اللّٰہہی کے لئے ہے۔ وہ جسے چاہتا ہے سزا دیتاہے اور جسے چاہتا ہے بخش دیتا ہے اور اللّٰہ ہر شے پرقادرہے۔

            اور ارشاد فرماتا ہے:

’’ لِلّٰهِ مُلْكُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِؕ-یَخْلُقُ مَا یَشَآءُؕ-یَهَبُ لِمَنْ یَّشَآءُ اِنَاثًا وَّ یَهَبُ لِمَنْ یَّشَآءُ الذُّكُوْرَۙ(۴۹) اَوْ یُزَوِّجُهُمْ ذُكْرَانًا وَّ اِنَاثًاۚ-وَ یَجْعَلُ مَنْ یَّشَآءُ عَقِیْمًاؕ-اِنَّهٗ عَلِیْمٌ قَدِیْرٌ‘‘(شوری:۴۹،۵۰)

ترجمۂ کنزُالعِرفان: آسمانوں  اور زمین کی سلطنت اللّٰہ ہی کے لیے ہے ۔ وہ جو چاہے پیدا کرے ۔جسے چاہے بیٹیاں  عطا فرمائے اور جسے چاہے بیٹے دے۔یا بیٹے اور بیٹیاں دونوں  ملا دے اور جسے چاہے بانجھ کردے،بیشک وہ علم والا، قدرت والا ہے۔

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links

$footer_html