Home ≫ Al-Quran ≫ Surah Al Mulk Ayat 14 Urdu Translation Tafseer
رکوعاتہا 2
سورۃ ﴇ
اٰیاتہا 30
Tarteeb e Nuzool:(77) | Tarteeb e Tilawat:(67) | Mushtamil e Para:(29) | Total Aayaat:(30) |
Total Ruku:(2) | Total Words:(363) | Total Letters:(1332) |
14
اَلَا یَعْلَمُ مَنْ خَلَقَؕ-وَ هُوَ اللَّطِیْفُ الْخَبِیْرُ(14)
تفسیر: صراط الجنان
اَلَا یَعْلَمُ مَنْ خَلَقَؕ-وَ هُوَ اللَّطِیْفُ الْخَبِیْرُ(14)
ترجمہ: کنزالعرفان
کیا جس نے پیدا کیاوہ نہیں جانتا؟ حالانکہ وہی ہر باریکی کو جاننے والا،بڑا خبردار ہے۔
تفسیر: صراط الجنان
{اَلَا یَعْلَمُ مَنْ خَلَقَ: کیا جس نے پیدا کیاوہ نہیں جانتا؟ ۔} اس سے پہلی آیت میں کئے ہوئے دعویٰ کی دلیل دیتے ہوئے ارشاد فرمایا کہ جس رب تعالیٰ نے اپنی کامل حکمت سے تمام اَشیاء کو وجود بخشا ہے اور انہی چیزوں میں تمہاری آہستہ یا بلند آواز سے کی گئی گفتگو بھی شامل ہے تو کیا اسے تمہاری باتوں کا علم نہ ہو گا حالانکہ ا س کی شان تو یہ ہے کہ وہ ہر باریکی کو جاننے والاہے حتّٰی کہ وہ اندھیری رات میں ٹھوس پتھر پر چلنے والی سیاہ چیونٹی کے نشانات کوبھی دیکھتا ہے اور وہ تمام باطنی چیزوں پر خبردار ہے۔( روح البیان، الملک، تحت الآیۃ: ۱۴، ۱۰ / ۸۷، ملخصاً)