Our new website is now live Visit us at https://alqurankarim.net/

Home Al-Quran Surah Al Mulk Ayat 27 Translation Tafseer

رکوعاتہا 2
سورۃ ﴇ
اٰیاتہا 30

Tarteeb e Nuzool:(77) Tarteeb e Tilawat:(67) Mushtamil e Para:(29) Total Aayaat:(30)
Total Ruku:(2) Total Words:(363) Total Letters:(1332)
27

فَلَمَّا رَاَوْهُ زُلْفَةً سِیْٓــٴَـتْ وُجُوْهُ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا وَ قِیْلَ هٰذَا الَّذِیْ كُنْتُمْ بِهٖ تَدَّعُوْنَ(27)
ترجمہ: کنزالایمان
پھر جب اسے پاس دیکھیں گے کافروں کے منہ بگڑ جائیں گے اور ان سے فرمایا جائے گا یہ ہے جو تم مانگتے تھے


تفسیر: ‎صراط الجنان

{فَلَمَّا رَاَوْهُ زُلْفَةً: پھر جب وہ اسے قریب دیکھیں  گے۔} اس آیت کاخلاصہ یہ ہے کہ جب کفار آخرت میں  اس  عذاب کو اپنے قریب دیکھیں  گے جس کا ان سے وعدہ کیا گیا ہے تو کافروں  کے چہرے سیاہ پڑ جائیں  گے اور وحشت و غم سے ان کی صورتیں  خراب ہوجائیں  گی اورجہنم کے فرشتے ان سے کہیں  گے یہ وہ عذاب ہے جو مذاق کے طور پرتم مانگتے تھے اور اَنبیاء ِکرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام سے کہتے تھے کہ وہ عذاب کہاں  ہے جلدی لاؤ ،اب دیکھ لو یہ ہے وہ عذاب جس کی تمہیں  طلب تھی۔( مدارک، الملک، تحت الآیۃ: ۲۷، ص۱۲۶۵، روح البیان، الملک، تحت الآیۃ: ۲۷، ۱۰ / ۹۶، ملتقطاً)

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links