Home ≫ Al-Quran ≫ Surah Al Mulk Ayat 29 Translation Tafseer
رکوعاتہا 2
سورۃ ﴇ
اٰیاتہا 30
Tarteeb e Nuzool:(77) | Tarteeb e Tilawat:(67) | Mushtamil e Para:(29) | Total Aayaat:(30) |
Total Ruku:(2) | Total Words:(363) | Total Letters:(1332) |
29
قُلْ هُوَ الرَّحْمٰنُ اٰمَنَّا بِهٖ وَ عَلَیْهِ تَوَكَّلْنَاۚ-فَسَتَعْلَمُوْنَ مَنْ هُوَ فِیْ ضَلٰلٍ مُّبِیْنٍ(29)
ترجمہ: کنزالایمان
تم فرماؤ وہی رحمٰن ہے ہم اس پر ایمان لائے اور اسی پر بھروسہ کیا تو اب جان جاؤ گے کون کُھلی گمراہی میں ہے
تفسیر: صراط الجنان
{قُلْ هُوَ الرَّحْمٰنُ: تم فرماؤ: وہی رحمٰن ہے۔ }ارشاد فرمایا کہ اے حبیب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ، آپ ان مشرکین سے فرما دیں کہ جس کی طرف ہم تمہیں دعوت دیتے ہیں وہی رحمٰن ہے ،ہم اس پر ایمان لائے اور اسی کی عبادت کرتے ہیں اور تم اس کے ساتھ کفر کرتے ہو اور ہم نے اسی پر بھروسہ کرتے ہوئے اپنے تمام اُمور اس کے سپرد کر دئیے ہیں اورجب تم پر عذاب نازل ہو گا تو تم جلد جان جاؤ گے کہ ہم گمراہی میں تھے یا تم۔( خازن، الملک، تحت الآیۃ: ۲۹، ۴ / ۲۹۲، مدارک، الملک، تحت الآیۃ: ۲۹، ص۱۲۶۵، ملتقطاً)
Copyright © by I.T Department of Dawat-e-Islami.