Home ≫ Al-Quran ≫ Surah Al Mulk Ayat 6 Translation Tafseer
رکوعاتہا 2
سورۃ ﴇ
اٰیاتہا 30
Tarteeb e Nuzool:(77) | Tarteeb e Tilawat:(67) | Mushtamil e Para:(29) | Total Aayaat:(30) |
Total Ruku:(2) | Total Words:(363) | Total Letters:(1332) |
6
وَ لِلَّذِیْنَ كَفَرُوْا بِرَبِّهِمْ عَذَابُ جَهَنَّمَؕ-وَ بِئْسَ الْمَصِیْرُ(6)
ترجمہ: کنزالایمان
اور جنہوں نے اپنے رب کے ساتھ کفر کیا ان کے لیے جہنم کا عذاب ہے اور کیا ہی بُرا انجام
تفسیر: صراط الجنان
{وَ لِلَّذِیْنَ كَفَرُوْا بِرَبِّهِمْ: اور جنہوں نے اپنے رب کے ساتھ کفر کیا ۔} یعنی بھڑکتی آگ کا عذاب شیطانوں کے ساتھ ہی خاص نہیں بلکہ انسانوں اور جنّوں میں سے جس نے بھی اللّٰہ تعالیٰ کے ساتھ کفر کیا ان کے لیے ہم نے جہنم کا عذاب تیار کر رکھا ہے اور وہ کیا ہی برا ٹھکانا ہے۔( خازن، الملک، تحت الآیۃ: ۶، ۴ / ۲۹۰، سمرقندی، الملک، تحت الآیۃ: ۶، ۳ / ۳۸۶-۳۸۷، ملتقطاً)
کہ وہ جگہ بھی تکلیف دِہ ،وہاں کا کھانا پانی بھی تکلیف دہ ، سانپ بچھو تکلیف دہ اور ساتھی بھی ایذا رَساں ، غرض یہ کہ ا س میں ہر تکلیف جمع ہے۔