Home ≫ Al-Quran ≫ Surah Al Muminun Ayat 103 Translation Tafseer
Tarteeb e Nuzool:(74) | Tarteeb e Tilawat:(23) | Mushtamil e Para:(18) | Total Aayaat:(118) |
Total Ruku:(6) | Total Words:(1162) | Total Letters:(4401) |
{ فَمَنْ ثَقُلَتْ مَوَازِیْنُهٗ: تو جن کے پلڑے بھاری ہوں گے۔} اس آیت اور اس کے بعد والی آیت کا معنی یہ ہے کہ جس کے عقائد درست اور اعمال نیک ہوں گے تو اس کے اعمال کا اللہ تعالیٰ کے نزدیک وزن ہو گا اور یہی لوگ اپنا مقصد ومطلوب کو پا کر کامیاب ہوں گے اور جن کے عقائد غلط اور اعمال نیک نہ ہوں گے، ان کے اعمال کا اللہ تعالیٰ کے نزدیک کوئی وزن نہ ہو گا اور ان سے مراد کفار ہیں ، انہوں نے اپنی جانوں کو نقصان میں ڈالا اوروہ ہمیشہ دوزخ میں رہیں گے۔( ابوسعود، المؤمنون، تحت الآیۃ: ۱۰۲-۱۰۳، ۴ / ۶۴-۶۵)
نوٹ: اعمال کے وزن سے متعلق مزید تفصیل کے لئے سورۂ اَعراف آیت نمبر8اور 9کی تفسیر ملاحظہ فرمائیں ۔
Copyright © by I.T Department of Dawat-e-Islami.