Home ≫ Al-Quran ≫ Surah Al Muminun Ayat 13 Translation Tafseer
Tarteeb e Nuzool:(74) | Tarteeb e Tilawat:(23) | Mushtamil e Para:(18) | Total Aayaat:(118) |
Total Ruku:(6) | Total Words:(1162) | Total Letters:(4401) |
{اَلْاِنْسَانَ: انسان۔} اس آیت سے رکوع کے آخر تک اللہ تعالیٰ نے اپنی قدرت پر چار دلائل ذکر فر مائے ہیں ۔ سب سے پہلے انسان کی پیدائش کے مختلف مَراحل سے اپنی قدرت پر اِستدلال فرمایا،اس کے بعد آسمانوں کی تخلیق سے،پھر پانی نازل کرنے سے اور سب سے آخر میں حیوانات کے مختلف مَنافع سے اپنی قدرت پر استدلال فرمایا۔( صاوی، المؤمنون، تحت الآیۃ: ۱۲، ۴ / ۱۳۵۸)
مفسرین فرماتے ہیں کہ اس آیت میں انسان سے مراد حضرت آدم عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام ہیں ، انہیں اللہ تعالیٰ نے مختلف جگہوں سے چنی ہوئی مٹی سے بنایا۔( خازن، المؤمنون، تحت الآیۃ: ۱۲، ۳ / ۳۲۱)
{ثُمَّ جَعَلْنٰهُ نُطْفَةً: پھر اس کو پانی کی بوند بنایا۔} یعنی پھر حضرت آدم عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی نسل کو ایک مضبوط ٹھہراؤ یعنی ماں کے رحم میں پانی کی بوند بنایا۔( مدارک، المؤمنون، تحت الآیۃ: ۱۳، ص۷۵۳)
Copyright © by I.T Department of Dawat-e-Islami.