Our new website is now live Visit us at https://alqurankarim.net/

Home Al-Quran Surah Al Muminun Ayat 21 Translation Tafseer

رکوعاتہا 6
سورۃ ﰔ
اٰیاتہا 118

Tarteeb e Nuzool:(74) Tarteeb e Tilawat:(23) Mushtamil e Para:(18) Total Aayaat:(118)
Total Ruku:(6) Total Words:(1162) Total Letters:(4401)
21-22

وَ اِنَّ لَكُمْ فِی الْاَنْعَامِ لَعِبْرَةًؕ-نُسْقِیْكُمْ مِّمَّا فِیْ بُطُوْنِهَا وَ لَكُمْ فِیْهَا مَنَافِعُ كَثِیْرَةٌ وَّ مِنْهَا تَاْكُلُوْنَ(21)وَ عَلَیْهَا وَ عَلَى الْفُلْكِ تُحْمَلُوْنَ(22)
ترجمہ: کنزالایمان
اور بےشک تمہارے لیے چوپاؤں میں سمجھنے کا مقام ہے ہم تمہیں پلاتے ہیں اس میں سے جو اُن کے پیٹ میں ہے اور تمہارے لیے ان میں بہت فائدے ہیں اور ان سے تمہاری خوراک ہے اور ان پر اور کشتی پر سوار کیے جاتے ہو


تفسیر: ‎صراط الجنان

{فِی الْاَنْعَامِ: چوپایوں  میں ۔} اس آیت میں   اللہ تعالیٰ نے حیوانات کے مَنافع سے اپنی قدرتِ کاملہ پر اِستدلال فرمایا ہے،چنانچہ ارشاد فرمایا کہ بیشک تمہارے لیے چوپایوں  میں  سمجھنے کا مقام ہے جس کے ذریعے تم عبرت حاصل کر سکتے ہو، ہم تمہیں  ان کے پیٹ میں  موجود دودھ پلاتے ہیں  اور وہ خوشگوار،طبیعت کے موافق لطیف غذا ہے اور تمہارے لیے ان میں اور بھی بہت سے فائدے ہیں  کہ اُن کے بال، کھال اوراُون وغیرہ سے کام لیتے ہو اور انہی میں  سے تم بعض چوپایوں  کو ذبح کرکے ان کا گوشت بھی کھالیتے ہو۔(خازن، المؤمنون، تحت الآیۃ: ۲۱، ۳ / ۳۲۳، مدارک، المؤمنون، تحت الآیۃ: ۲۱، ص۷۵۴، ملتقطاً)

          نوٹ:اس آیت کی مزید تفصیل جاننے کے لئے سورۂ نحل آیت نمبر66 کے تحت تفسیر ملاحظہ فرمائیں ۔

{وَ عَلَیْهَا: اور ان پر۔} یعنی خشکی میں  ان جانوروں پر اور دریاؤں  میں  کشتیوں  پرتمہیں  سوار کیا جاتا ہے۔( مدارک، المؤمنون، تحت الآیۃ: ۲۲ص۷۵۴)

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links