Home ≫ Al-Quran ≫ Surah Al Muminun Ayat 23 Urdu Translation Tafseer
Tarteeb e Nuzool:(74) | Tarteeb e Tilawat:(23) | Mushtamil e Para:(18) | Total Aayaat:(118) |
Total Ruku:(6) | Total Words:(1162) | Total Letters:(4401) |
{وَ لَقَدْ اَرْسَلْنَا نُوْحًا اِلٰى قَوْمِهٖ: اور بیشک ہم نے نوح کو اس کی قوم کی طرف بھیجا۔} اللہ تعالیٰ نے ان آیات سے حضرت آدم عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی تخلیق کے علاوہ پانچ واقعات بیان فرمائے ہیں ۔ پہلا :حضرت نوح عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کا واقعہ۔دوسرا :حضرت ہود عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کا۔تیسرا :قُرونِ آخَرین کا قصہ۔چوتھا: حضرت موسیٰ اور حضرت ہارون عَلَیْہِمَاالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کا واقعہ اور پانچواں :حضرت عیسیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام اور ان کی والدہ حضرت مریم رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہا کا واقعہ۔ ان تمام واقعات کو بیان کرنے سے مقصود یہ ہے کہ رسولِ کریم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی امت سابقہ امتوں کے حالات سے آگاہ ہو تاکہ ان کے اچھے اَوصاف اپنانے کی کوشش کریں اور مذموم اوصاف سے بچیں ۔( صاوی، المؤمنون، تحت الآیۃ: ۲۳، ۴ / ۱۳۶۱)
اس آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ بیشک ہم نے حضرت نوح عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کو ان کی قوم کی طرف بھیجا تو انہوں نے قوم سے فرمایا: اے میری قوم! تم( ایمان قبول کر کے) اللہ عَزَّوَجَلَّ کی عبادت کرو، اس کے سوا تمہارا کوئی معبود نہیں ، کیا تم اس کے عذاب سے ڈرتے نہیں جو اس کے سوا اوروں کو پوجتے ہو۔( خازن، المؤمنون، تحت الآیۃ: ۲۳، ۳ / ۳۲۳، ملخصاً)
نوٹ:حضرت نوح عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے واقعے کی تفصیلات سورہ ٔ اَعراف آیت نمبر59تا64 اور سورۂ ہود آیت نمبر 25تا 49 میں گزر چکی ہیں ۔
Copyright © by I.T Department of Dawat-e-Islami.