Home ≫ Al-Quran ≫ Surah Al Muminun Ayat 36 Urdu Translation Tafseer
Tarteeb e Nuzool:(74) | Tarteeb e Tilawat:(23) | Mushtamil e Para:(18) | Total Aayaat:(118) |
Total Ruku:(6) | Total Words:(1162) | Total Letters:(4401) |
{اَیَعِدُكُمْ: کیا تمہیں یہ وعدہ دیتا ہے۔} اس آیت اور ا س کے بعد والی آیت کاخلاصہ یہ ہے کہ حضرت ہود عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی قوم کے کافر سرداروں نے حشر کے صحیح ہونے پر اعتراض کرتے ہوئے کہا’’ کیا تمہیں یہ کہا جاتا ہے کہ جب تم مرجاؤ گے اور تمہارا گوشت پوست سب مٹی ہو جائے گا اور ہڈیاں باقی رہ جائیں گی، اس کے بعد پھر تم قبروں سے زندہ نکالے جاؤ گے۔ انہوں نے صرف اتنی بات کہنے کو کافی نہ سمجھا بلکہ مرنے کے بعد زندہ کئے جانے کو بہت بعیدجانا اور کہا’’قبروں سے نکالے جانے کاجو وعدہ تم سے کیا جارہا ہے وہ بہت دور ہے، وہ بہت دور ہے۔( تفسیرکبیر، المؤمنون، تحت الآیۃ: ۳۵-۳۶، ۸ / ۲۷۶، روح البیان، المؤمنون، تحت الآیۃ: ۳۵-۳۶، ۶ / ۸۲، ملتقطاً)
Copyright © by I.T Department of Dawat-e-Islami.