Home ≫ Al-Quran ≫ Surah Al Muminun Ayat 42 Urdu Translation Tafseer
Tarteeb e Nuzool:(74) | Tarteeb e Tilawat:(23) | Mushtamil e Para:(18) | Total Aayaat:(118) |
Total Ruku:(6) | Total Words:(1162) | Total Letters:(4401) |
{ثُمَّ اَنْشَاْنَا: پھر ہم نے پیدا کیں ۔} یعنی قومِ عاد کی ہلاکت کے بعد ہم نے دوسری بہت سی قومیں جیسے حضرت صالح عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی قوم، حضرت لوط عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی قوم اور حضرت شعیب عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی قوم وغیرہ پیدا کیں تاکہ لوگوں پر ہماری قدرت ظاہر ہو اور ہر امت جان لے کہ ہم ان سے بے نیاز ہیں ، اگر وہ انبیاءِ کرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی دعوت قبول کرتے اور رسولوں عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی اطاعت کرتے ہیں تو اس کا انہیں ہی فائدہ ہو گا۔( روح البیان، المؤمنون، تحت الآیۃ: ۴۲، ۶ / ۸۴)
{مِنْ اُمَّةٍ: کوئی امت۔} ارشاد فرمایا کہ کوئی امت اپنی مدت سے نہ پہلے جاتی ہے اور نہ وہ لوگ اس مدت سے پیچھے رہتے ہیں ، جس امت کے لئے ہلاک ہونے کا جو وقت مقرر ہے وہ ٹھیک اسی وقت ہلاک ہوگی اس میں کچھ بھی تقدیم و تاخیر نہیں ہوسکتی۔( مدارک، المؤمنون، تحت الآیۃ: ۴۳، ص۷۵۸)
Copyright © by I.T Department of Dawat-e-Islami.