Home ≫ Al-Quran ≫ Surah Al Muminun Ayat 68 Urdu Translation Tafseer
Tarteeb e Nuzool:(74) | Tarteeb e Tilawat:(23) | Mushtamil e Para:(18) | Total Aayaat:(118) |
Total Ruku:(6) | Total Words:(1162) | Total Letters:(4401) |
{اَفَلَمْ یَدَّبَّرُوا: کیا اُنہوں نے غور و فکر نہیں کیا؟} اس آیت سے اللہ تعالیٰ نے حق کی پیروی سے اِعراض کرنے کی وجہ سے کفارِ مکہ کو ڈانٹتے ہوئے فرمایا کہ کیا انہوں نے قرآن پاک میں غور نہیں کیا اور اس کے اعجازپر نظر نہیں ڈالی جس سے اُنہیں معلوم ہوجاتا کہ یہ کلام حق ہے، اس کی تصدیق لازم ہے اور جو کچھ اس میں ارشاد فرمایا گیا وہ سب حق اور اسے تسلیم کرنا واجب ہے اوررسولِ کریم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی صداقت و حقّانیّت پر اس میں واضح دلالتیں موجود ہیں اور کیااُن کے پاس وہ چیز آئی ہے جو اُن کے باپ دادا کے پاس نہ آئی تھی۔یعنی رسول کا تشریف لانا ایسی نرالی بات نہیں ہے جو کبھی پہلے زمانے میں ہوئی ہی نہ ہو اور وہ یہ کہہ سکیں کہ ہمیں خبر ہی نہ تھی کہ خدا عَزَّوَجَلَّ کی طرف سے رسول آیا بھی کرتے ہیں ، کبھی پہلے کوئی رسول آیا ہوتا اور ہم نے اس کا تذکرہ سنا ہوتا تو ہم کیوں اس رسول صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو نہ مانتے۔ تمہارے پاس یہ عذر کرنے کا موقع بھی نہیں ہے کیونکہ پہلی امتوں میں رسول آچکے ہیں اور خدا عَزَّوَجَلَّ کی کتابیں نازل ہوچکی ہیں ۔(…تفسیرکبیر، المؤمنون، تحت الآیۃ: ۶۸، ۸ / ۲۸۶، خازن، المؤمنون، تحت الآیۃ: ۶۸، ۳ / ۳۲۸، ابوسعود، المؤمنون، تحت الآیۃ: ۶۸، ۴ / ۵۷، ملتقطاً)
Copyright © by I.T Department of Dawat-e-Islami.