Home ≫ Al-Quran ≫ Surah Al Muminun Ayat 81 Urdu Translation Tafseer
Tarteeb e Nuzool:(74) | Tarteeb e Tilawat:(23) | Mushtamil e Para:(18) | Total Aayaat:(118) |
Total Ruku:(6) | Total Words:(1162) | Total Letters:(4401) |
{بَلْ: بلکہ۔} اس آیت اور ا س کے بعد والی دو آیات کا خلاصہ یہ ہے کہ کفارِ مکہ سمجھے نہیں بلکہ انہوں نے وہی بات کہہ دی جو ان سے پہلے والے کفارکہتے تھے کہ جب ہم مرجائیں گے اور اس کے بعدمٹی اور ہڈیاں ہوجائیں گے توکیا ہم پھر زندہ کر کے اٹھائے جائیں گے؟ بیشک ہمیں اور ہم سے پہلے ہمارے باپ دادا کو مرنے کے بعد دوبارہ زندہ کر کے اٹھائے جانے کا وعدہ دیا گیا اور ہمارے باپ دادا نے تو اس کی کوئی حقیقت نہ دیکھی تو ہمیں کہاں سے نظر آئے گی، یہ تو صرف پہلے لوگوں کی جھوٹی داستانیں ہیں جن کی کچھ بھی حقیقت نہیں ۔( جلالین، المؤمنون، تحت الآیۃ: ۸۱-۸۳، ص۲۹۲، روح البیان، المؤمنون، تحت الآیۃ: ۸۱-۸۳، ۶ / ۱۰۰، ملتقطاً)
Copyright © by I.T Department of Dawat-e-Islami.