Home ≫ Al-Quran ≫ Surah Al Muminun Ayat 86 Translation Tafseer
Tarteeb e Nuzool:(74) | Tarteeb e Tilawat:(23) | Mushtamil e Para:(18) | Total Aayaat:(118) |
Total Ruku:(6) | Total Words:(1162) | Total Letters:(4401) |
{سَیَقُوْلُوْنَ: اب کہیں گے۔} اس سے پہلی آیت میں کفار سے دوسراسوال کیا گیا کہ ساتوں آسمانوں کا اور عرشِ عظیم کا مالک کون ہے؟ اللہ تعالیٰ نے اپنے حبیب صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہ ِوَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ سے کفار کی طرف سے دیا جانے والاجواب پہلے ہی ارشاد فرما دیا کہ وہ آپ کی اس بات کے جواب میں کہیں گے کہ یہ سب اللہ تعالیٰ ہی کاہے۔ تو آپ ان سے فرمائیں کہ پھرتم غَیْرُ اللہ کی عبادت کرنے اور اللہ تعالیٰ کے ساتھ کسی کو شریک ٹھہرانے سے اور اس کے مُردوں کو زندہ کرنے پر قادر ہونے کا انکار کرنے سے کیوں نہیں ڈرتے اور اس کے عذاب سے خوف کیوں نہیں کھاتے۔(مدارک، المؤمنون، تحت الآیۃ: ۸۶-۸۷، ص۷۶۳، خازن، المؤمنون، تحت الآیۃ: ۸۶-۸۷، ۳ / ۳۳۰، ملتقطاً)
Copyright © by I.T Department of Dawat-e-Islami.