Home ≫ Al-Quran ≫ Surah Al Muminun Ayat 95 Urdu Translation Tafseer
Tarteeb e Nuzool:(74) | Tarteeb e Tilawat:(23) | Mushtamil e Para:(18) | Total Aayaat:(118) |
Total Ruku:(6) | Total Words:(1162) | Total Letters:(4401) |
{وَ اِنَّا: اور بیشک ہم۔} اس آیت میں ان کفار کو جواب دیا گیا ہے جو اُس عذاب کا انکار کرتے اور اس کی ہنسی اڑاتی تھے جس کا ان سے وعدہ کیا گیا تھا، انہیں بتایا گیا کہ اگر تم غور کرو تو سمجھ لو گے کہ اللہ تعالیٰ اس وعدے کو پورا کرنے پر قادر ہے،تو پھر انکار کی وجہ اورمذاق اڑانے کا سبب کیا ہے ؟اور کفار کے عذاب میں جو تاخیر ہورہی ہے اس میں اللہ تعالیٰ کی ایک حکمت یہ ہے کہ ان میں سے جو ایمان لانے والے ہیں وہ ایمان لے آئیں اور جن کی نسلیں ایمان لانے والی ہیں ان سے وہ نسلیں پیدا ہولیں ۔( مدارک، المؤمنون، تحت الآیۃ: ۹۵، ص۷۶۵، ابوسعود، المؤمنون، تحت الآیۃ: ۹۵، ۴ / ۶۳، ملتقطاً)
Copyright © by I.T Department of Dawat-e-Islami.