Home ≫ Al-Quran ≫ Surah Al Muminun Ayat 99 Translation Tafseer
Tarteeb e Nuzool:(74) | Tarteeb e Tilawat:(23) | Mushtamil e Para:(18) | Total Aayaat:(118) |
Total Ruku:(6) | Total Words:(1162) | Total Letters:(4401) |
{حَتّٰى: یہاں تک کہ۔} اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے اپنے حبیب صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو خبر دی کہ جو کفار مرنے کے بعد اٹھنے کا انکار کر رہے ہیں یہ اپنی موت کے وقت دنیا کی طرف لوٹائے جانے کا سوال کریں گے، چنانچہ ارشاد فرمایا کہ کافر اپنی موت کے وقت تک تو اپنے کفر و سرکشی، اللہ تعالیٰ اور ا س کے رسول عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی تکذیب کرنے اور مرنے کے بعد زندہ کئے جانے کا انکار کرنے پر ڈٹارہتا ہے اور جب ا س کی موت کا وقت آتا ہے اور جہنم میں اس کا جو مقام ہے وہ اسے دکھایاجاتا ہے اور جنت کا وہ مقام بھی دکھایا جاتا ہے جو ایمان لانے کی صورت میں اسے ملتا، تو کہتا ہے کہ اے میرے رب! عَزَّوَجَلَّ، مجھے دنیا کی طرف واپس لوٹادے۔( خازن، المؤمنون،تحت الآیۃ:۹۹، ۳ / ۳۳۱، مدارک، المؤمنون، تحت الآیۃ: ۹۹، ص۷۶۵، جلالین، المؤمنون، تحت الآیۃ: ۹۹، ص۲۹۲)
Copyright © by I.T Department of Dawat-e-Islami.