Our new website is now live Visit us at https://alqurankarim.net/

Home Al-Quran Surah Al Munafiqun Ayat 1 Urdu Translation Tafseer

رکوعاتہا 2
سورۃ ﴃ
اٰیاتہا 11

Tarteeb e Nuzool:(104) Tarteeb e Tilawat:(63) Mushtamil e Para:(28) Total Aayaat:(11)
Total Ruku:(2) Total Words:(201) Total Letters:(788)
1

اِذَا جَآءَكَ الْمُنٰفِقُوْنَ قَالُوْا نَشْهَدُ اِنَّكَ لَرَسُوْلُ اللّٰهِۘ-وَ اللّٰهُ یَعْلَمُ اِنَّكَ لَرَسُوْلُهٗؕ-وَ اللّٰهُ یَشْهَدُ اِنَّ الْمُنٰفِقِیْنَ لَكٰذِبُوْنَ(1)
ترجمہ: کنزالعرفان
جب منافق تمہارے حضور حاضر ہوتے ہیں توکہتے ہیں ،ہم گواہی دیتے ہیں کہ بیشک آپ یقینا اللہ کے رسول ہیں اور اللہ جانتا ہے کہ بیشک تم یقینا اس کے رسول ہو اور اللہ گواہی دیتا ہے کہ بیشک منافق ضرور جھوٹے ہیں ۔


تفسیر: ‎صراط الجنان

{اِذَا جَآءَكَ الْمُنٰفِقُوْنَ: جب منافق تمہارے حضور حاضر ہوتے ہیں ۔} اس سورۂ مبارکہ میں  منافقین کے مختلف اَحوال بیان کئے گئے ہیں ،چنانچہ اس آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ اے پیارے حبیب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ،جب منافق آپ کی بارگاہ میں  حاضر ہوتے ہیں  تواپنی دلی حالت کے برخلاف کہتے ہیں کہ ہم گواہی دیتے ہیں  کہ بیشک آپ یقینا اللّٰہ تعالیٰ کے رسول ہیں ۔ان منافقوں  کے اس قول کے جواب میں  اللّٰہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اے حبیب ! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ، اللّٰہ تعالیٰ جانتا ہے کہ آپ اس کے رسول ہیں  اور ان منافقوں  کے منہ سے جو بات نکلی وہ بالکل درست ہے لیکن اللّٰہ تعالیٰ یہ بھی گواہی دیتا ہے کہ منافق اِس گواہی دینے میں  ضرور جھوٹے ہیں  کیونکہ ان کا باطن ظاہر کے موافق نہیں  اور جو بات وہ کہتے ہیں  اس کے خلاف اعتقاد رکھتے ہیں۔( خازن، المنافقون، تحت الآیۃ: ۱، ۴ / ۲۷۰، مدارک، المنافقون، تحت الآیۃ: ۱، ص۱۲۴۲، ملتقطاً)

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links