Home ≫ Al-Quran ≫ Surah Al Munafiqun Ayat 11 Translation Tafseer
Tarteeb e Nuzool:(104) | Tarteeb e Tilawat:(63) | Mushtamil e Para:(28) | Total Aayaat:(11) |
Total Ruku:(2) | Total Words:(201) | Total Letters:(788) |
{وَ لَنْ یُّؤَخِّرَ اللّٰهُ نَفْسًا اِذَا جَآءَ اَجَلُهَا: اور ہرگز اللّٰہ کسی جان کو مہلت نہ دے گا جب اس کا مقررہ وقت آجائے۔} یعنی یاد رکھو کہ جب اللّٰہ تعالیٰ کا وعدہ آجائے گا تو وہ ہر گز کسی جان کو مہلت نہ دے گا اور اللّٰہ تعالیٰ تمہارے تمام کاموں سے خبردار ہے ،وہ تمہیں ان کی جزا دے گا۔
یاد رہے کہ یہاں آیت میں وعدے سے وہ وعدہ مراد ہے جس کا فیصلہ ہو چکا ، جسے قضاء ِمُبْرَم کہتے ہیں ،اسی کے متعلق اللّٰہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے
’’ اِذَا جَآءَ اَجَلُهُمْ فَلَا یَسْتَاْخِرُوْنَ سَاعَةً وَّ لَا یَسْتَقْدِمُوْنَ‘‘(یونس:۴۹)
ترجمۂ کنزُالعِرفان: جب وہ مدت آجائے گی تووہ لوگ ایک گھڑی نہ تو اس سے پیچھے ہٹ سکیں گے اور نہ آگے ہوسکیں گے۔
لیکن قضاء ِمُعَلَّق میں تبدیلی واقع ہو سکتی ہے، آئی ہوئی موت ٹل جاتی ہے، عمریں بڑھ جاتی ہیں ، اسی کے بارے میں اللّٰہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے ۔
’’ یَمْحُوا اللّٰهُ مَا یَشَآءُ وَ یُثْبِتُ ۚۖ-وَ عِنْدَهٗۤ اُمُّ الْكِتٰبِ‘‘(رعد:۳۹)
ترجمۂ کنزُالعِرفان: اللّٰہ جو چاہتا ہے مٹادیتا ہے اور برقراررکھتا ہے اور اصل لکھا ہوا اسی کے پاس ہے۔
شیطان نے جویہ عرض کیا تھا کہ
’’رَبِّ فَاَنْظِرْنِیْۤ اِلٰى یَوْمِ یُبْعَثُوْنَ‘‘(حجر:۳۶)
ترجمۂ کنزُالعِرفان: اے میرے رب! تو مجھے اس دن تک مہلت دیدے جب لوگ اٹھائے جائیں ۔
اور اللّٰہ تعالیٰ نے فرمایا تھا
’’فَاِنَّكَ مِنَ الْمُنْظَرِیْنَ‘‘(حجر:۳۷)
ترجمۂ کنزُالعِرفان: پس بیشک توان میں سے ہے جن کومہلت دی گئی ہے۔
یہ بھی اسی قضاء ِمُعَلَّق میں داخل ہے ۔اس سے واضح ہوا کہ ہر آیت اپنے اپنے موقع محل کے اعتبار سے درست ہے ۔
Copyright © by I.T Department of Dawat-e-Islami.