Home ≫ Al-Quran ≫ Surah Al Munafiqun Ayat 6 Translation Tafseer
Tarteeb e Nuzool:(104) | Tarteeb e Tilawat:(63) | Mushtamil e Para:(28) | Total Aayaat:(11) |
Total Ruku:(2) | Total Words:(201) | Total Letters:(788) |
{سَوَآءٌ عَلَیْهِمْ اَسْتَغْفَرْتَ لَهُمْ اَمْ لَمْ تَسْتَغْفِرْ لَهُمْ: ان کے حق میں برابر ہے کہ تم ان کے لیے استغفار کرو یا ان کے لیے استغفار نہ کرو۔} یعنی اے حبیب ! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ،آ پ کا ان کیلئے استغفار کرنا اور نہ کرنا ان کے حق میں برابر ہے، اللّٰہ تعالیٰ انہیں ہر گز نہیں بخشے گاکیونکہ وہ نفاق میں راسخ اور پختہ ہوچکے ہیں ، بیشک اللّٰہ تعالیٰ ان لوگوں کو ہدایت نہیں دیتا جو ا س کے علم میں نافرمان ہیں ۔
یہ ارشاد اسی وقت تھا جب منافقوں کے لئے دعائے مغفرت کرنا ممنوع نہ تھا،بعد میں اس سے منع فرمادیا گیا ہے، لہٰذا اب منافقوں اور کافروں کے لئے مغفرت کی دعا کرنا منع ہے بلکہ کافر کیلئے دعائے مغفرت کرنا کفر ہے۔
Copyright © by I.T Department of Dawat-e-Islami.