Our new website is now live Visit us at https://alqurankarim.net/

Home Al-Quran Surah Al Mursalat Ayat 24 Translation Tafseer

رکوعاتہا 2
سورۃ ﴑ
اٰیاتہا 50

Tarteeb e Nuzool:(33) Tarteeb e Tilawat:(77) Mushtamil e Para:(29) Total Aayaat:(50)
Total Ruku:(2) Total Words:(198) Total Letters:(824)
20-24

اَلَمْ نَخْلُقْكُّمْ مِّنْ مَّآءٍ مَّهِیْنٍ(20)فَجَعَلْنٰهُ فِیْ قَرَارٍ مَّكِیْنٍ(21)اِلٰى قَدَرٍ مَّعْلُوْمٍ(22)فَقَدَرْنَا ﳓ فَنِعْمَ الْقٰدِرُوْنَ(23)وَیْلٌ یَّوْمَىٕذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَ(24)
ترجمہ: کنزالایمان
کیا ہم نے تمہیں ایک بے قدر پانی سے پیدا نہ فرمایاپھر اسے ایک محفوظ جگہ میں رکھا ایک معلوم اندازہ تک پھر ہم نے اندازہ فرمایا تو ہم کیا ہی اچھے قادر اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی


تفسیر: ‎صراط الجنان

{اَلَمْ نَخْلُقْكُّمْ مِّنْ مَّآءٍ مَّهِیْنٍ: کیا ہم نے تمہیں  ایک بے قدر پانی سے پیدا نہ فرمایا؟} اس آیت اور ا س کے بعد والی تین آیات کا خلاصہ یہ ہے کہ اے لوگو!اللّٰہ تعالیٰ نے تمہیں  ایک بے قدر پانی سے پیدا فرمایا اور وہ پانی نطفہ ہے، پھر اس پانی کو ایک محفوظ جگہ میں  رکھا اور وہ جگہ ماں  کا رحم ہے اور اس پانی کوماں  کے رحم میں  ایک معلوم اندازے تک رکھا اور وہ معلوم اندازہ ولادت کا وقت ہے جسے اللّٰہ تعالیٰ ہی جانتا ہے کہ وہ9مہینے ہے یا اس سے کم زیادہ تو اللّٰہ تعالیٰ نے اس پانی سے ماں  کے رحم میں  تمہاری تخلیق کے مراحل کا (حَتمی) اندازہ فرمایا اور وہ (حتمی) اندازہ فرمانے پر کیا ہی اچھا قادر ہے۔( خازن،المرسلات،تحت الآیۃ: ۲۰-۲۳، ۴ / ۳۴۴، روح البیان، المرسلات، تحت الآیۃ: ۲۰-۲۳، ۱۰ / ۲۸۵، جلالین مع جمل، المرسلات، تحت الآیۃ: ۲۰-۲۳، ۸ / ۲۰۵، ملتقطاً)

{وَیْلٌ یَّوْمَىٕذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَ: اس دن جھٹلانے والوں  کے لئے خرابی ہے۔} یعنی قیامت کے دن ان لوگوں  کے لئے خرابی ہے جنہوں  نے اپنے پہلی بار پیدا کئے جانے کو دیکھنے کے باوجود دوسری بار پیدا کئے جانے کا انکار کر دیا۔( تفسیر سمرقندی، المرسلات، تحت الآیۃ: ۲۴، ۴ / ۴۳۶)

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links