Our new website is now live Visit us at https://alqurankarim.net/

Home Al-Quran Surah Al Mursalat Ayat 31 Urdu Translation Tafseer

رکوعاتہا 2
سورۃ ﴑ
اٰیاتہا 50

Tarteeb e Nuzool:(33) Tarteeb e Tilawat:(77) Mushtamil e Para:(29) Total Aayaat:(50)
Total Ruku:(2) Total Words:(198) Total Letters:(824)
31-34

لَّا ظَلِیْلٍ وَّ لَا یُغْنِیْ مِنَ اللَّهَبِﭤ(31)اِنَّهَا تَرْمِیْ بِشَرَرٍ كَالْقَصْرِ(32)كَاَنَّهٗ جِمٰلَتٌ صُفْرٌﭤ(33)وَیْلٌ یَّوْمَىٕذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَ(34)
ترجمہ: کنزالعرفان
جو نہ سایہ دے اورنہ وہ شعلے سے بچائے۔بیشک دوزخ محل جیسی چنگاریاں پھینکتی ہے۔گویا وہ (چنگاریاں ) زرد رنگ کے اونٹ ہیں ۔اس دن جھٹلانے والوں کے لئے خرابی ہے۔


تفسیر: ‎صراط الجنان

{لَا ظَلِیْلٍ: جو نہ سایہ دے۔} اس آیت اور اس کے بعد والی دو آیات کا خلاصہ یہ ہے کہ جہنم کا وہ دھواں  ایسا ہے کہ نہ سایہ دے جس سے کفار اس دن کی گرمی سے کچھ امن پاسکیں  اورنہ وہ کفار کو جہنم کی آگ کے شعلے سے بچائے گا۔بیشک دوزخ اونچے محل جیسی بڑی بڑی چنگاریاں  پھینکتی ہے اور ان چنگاریوں  کا رنگ ایسا ہے گویا کہ وہ زرد رنگ کے اونٹ ہیں ۔( مدارک، المرسلات، تحت الآیۃ: ۳۱-۳۳، ص۱۳۱۲)

{وَیْلٌ یَّوْمَىٕذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَ: اس دن جھٹلانے والوں  کے لئے خرابی ہے۔} یعنی قیامت کے دن ان لوگوں  کے لئے خرابی ہے جو ا س دن کی ہَولناکیوں  اور اس دن میں گُناہگاروں  کے اَحوال کو جھٹلاتے ہیں ۔( روح البیان، المرسلات، تحت الآیۃ: ۳۴، ۱۰ / ۲۸۸)

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links