Our new website is now live Visit us at https://alqurankarim.net/

Home Al-Quran Surah Al Mutaffifin Ayat 29 Translation Tafseer

رکوعاتہا 1
سورۃ ﴗ
اٰیاتہا 36

Tarteeb e Nuzool:(86) Tarteeb e Tilawat:(83) Mushtamil e Para:(30) Total Aayaat:(36)
Total Ruku:(1) Total Words:(180) Total Letters:(743)
29-36

اِنَّ الَّذِیْنَ اَجْرَمُوْا كَانُوْا مِنَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا یَضْحَكُوْنَ(29)وَ اِذَا مَرُّوْا بِهِمْ یَتَغَامَزُوْنَ(30)وَ اِذَا انْقَلَبُوْۤا اِلٰۤى اَهْلِهِمُ انْقَلَبُوْا فَـكِهِیْنَ(31)وَ اِذَا رَاَوْهُمْ قَالُوْۤا اِنَّ هٰۤؤُلَآءِ لَضَآلُّوْنَ(32)وَ مَاۤ اُرْسِلُوْا عَلَیْهِمْ حٰفِظِیْنَﭤ(33)فَالْیَوْمَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا مِنَ الْكُفَّارِ یَضْحَكُوْنَ(34)عَلَى الْاَرَآىٕكِۙ-یَنْظُرُوْنَﭤ(35)هَلْ ثُوِّبَ الْكُفَّارُ مَا كَانُوْا یَفْعَلُوْنَ(36)
ترجمہ: کنزالایمان
بے شک مجرم لوگ ایمان والوں سے ہنسا کرتے تھےاور جب وہ ان پر گزرتے تو یہ آپس میں ان پر آنکھوں سے اشارے کرتے اور جب اپنے گھر پلٹتے خوشیاں کرتے پلٹتے اور جب مسلمانوں کو دیکھتے کہتے بے شک یہ لوگ بہکے ہوئے ہیں اور یہ کچھ ان پر نگہبان بنا کر نہ بھیجے گئےتو آج ایمان والے کافروں سے ہنستے ہیں تختوں پر بیٹھے دیکھتے ہیں کیوں کچھ بدلہ ملا کافروں کو اپنے کیے کا


تفسیر: ‎صراط الجنان

{اِنَّ الَّذِیْنَ اَجْرَمُوْا: بیشک مجرم لوگ۔} اس سے پہلی آیات میں  آخرت میں  اَبرار کو ملنے والی نعمتوں  کو بیان کیا گیا اور اب یہاں  سے مسلمانوں  کو تسلی دینے کے لئے یہ بیان کیا جا رہا ہے کہ دنیا میں  کفار کس طرح مسلمانوں  کا مذاق اڑاتے اور ان پر ہنستے تھے اور آخرت میں  معاملہ ا س کے برعکس ہو گا،چنانچہ اس آیت اور اس کے بعد والی7آیات کا خلاصہ یہ ہے کہ بیشک مجرم لوگ جیسے ابوجہل ، ولید بن مغیرہ اور عاص بن وائل وغیرہ کفار کے سردار ایمان والوں  جیسے حضرت عمار، حضرت خباب ،حضرت صہیب اورحضرت بلال وغیرہ غریب مؤمنین پر ہنسا کرتے تھے اور جب وہ غریب مومنین ان مالدار کافر سرداروں  کے پاس سے گزرتے تو یہ سردارآپس میں  طعن کے طور پر ان مومنین پر آنکھوں  سے اشارے کرتے تھے اور جب یہ کافر اپنے گھروں  کو لوٹتے تومسلمانوں  کو برا کہہ کر آپس میں  اُن کی ہنسی بناتے اور خوش ہوتے ہوئے لوٹتے اور جب مسلمانوں  کو دیکھتے توکہتے: بیشک یہ لوگ بہکے ہوئے ہیں  کہ سرکارِ دو عالَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَ سَلَّمَ پر ایمان لے آئے اور دنیا کی لذتوں  کو آخرت کی امیدوں  پر چھوڑ دیا۔ اللّٰہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے کہ ان کافروں  کو مسلمانوں  پر نگہبان بناکر نہیں  بھیجا گیا کہ وہ اُن کے احوال اور اعمال پر گرفت کریں  بلکہ ان کفار کو اپنی اصلاح کا حکم دیا گیا ہے کہ وہ اپنا حال درست کریں ، دوسروں  کو بے وقوف بتانے اور ان کی ہنسی اڑانے سے یہ لوگ کیا فائدہ اٹھا سکتے ہیں ، تو جس طرح کافر دنیا میں  مسلمانوں  کی غربت اور محنت پر ہنستے ہیں  اسی طرح قیامت کے دن ایمان والے کافروں  پر ہنسیں  گے اور قیامت کے دن معاملہ اس کے برعکس ہو گا کہ ایمان والے دائمی عیش اور راحت میں  ہوں  گے اور کافر ذلت و خواری کے دائمی عذاب میں  ہوں  گے ،جب جہنم کا دروازہ کھولا جائے گا تو کافر جہنم سے نکلنے کے لئے دروازے کی طرف دوڑیں  گے اور جب وہ دروازہ کے قریب پہنچیں  گے تو دروازہ بند ہوجائے گا اوران کے ساتھ بار بار ایسا ہی ہوگا اور کافروں  کی یہ حالت دیکھ کر مسلمان اُن پر ہنسیں  گے اور مسلمانوں  کا حال یہ ہوگا کہ وہ جنت میں  جواہرات کے تختوں  پر بیٹھ کر کفار کی ذلت و رسوائی اورعذاب کی شدت کودیکھ رہے ہوں  گے اور اس پر ہنستے ہوں  گے اور کافروں  کو ان کے کئے ہوئے ان اعمال ہی کا بدلہ دیا جائے گا جو اُنہوں  نے دُنیا میں  کئے تھے کہ مسلمانوں  کا مذاق اڑاتے تھے اور ان پر ہنستے تھے۔بعض مفسرین نے ان آیات کے شانِ نزول میں  یہ روایت بھی ذکر کی ہے کہ حضرت علی المرتضیٰ کَرَّمَ اللّٰہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم مسلمانوں کے ایک گروہ کے ساتھ تشریف لے جارہے تھے، منافقین نے انہیں دیکھ کر آنکھوں  سے اشارے کئے اور مَسْخری سے ہنسے اور آپس میں  ان حضرات کے حق میں  بے ہودہ کلمات کہے، تو حضرت علی المرتضیٰ کَرَّمَ اللّٰہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم کے حضور پُر نور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَ سَلَّمَ کی خدمت میں  پہنچنے سے پہلے ہی یہ آیتیں  نازل ہوگئیں ۔( تفسیرکبیر،المطفّفین،تحت الآیۃ: ۲۹-۳۶، ۱۱ / ۹۴-۹۵، خازن، المطفّفین، تحت الآیۃ: ۲۹-۳۶، ۴ / ۳۶۲، مدارک، المطفّفین، تحت الآیۃ: ۲۹-۳۶، ص۱۳۳۱-۱۳۳۲، ملتقطاً)

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links