Home ≫ Al-Quran ≫ Surah Al Qalam Ayat 15 Urdu Translation Tafseer
Tarteeb e Nuzool:(2) | Tarteeb e Tilawat:(68) | Mushtamil e Para:(29) | Total Aayaat:(52) |
Total Ruku:(2) | Total Words:(326) | Total Letters:(1271) |
{اَنْ كَانَ ذَا مَالٍ وَّ بَنِیْنَ: کہ وہ مال اور بیٹوں والا ہے۔} اس آیت کا تعلق اسی سورت کی آیت نمبر 10 سے بھی ہو سکتا ہے۔اس صورت میں آیت کا معنی یہ ہو گا کہ اے حبیب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ، ان عیبوں کے ہونے کے ساتھ آ پ اس کافر کی بات نہ مانیں کہ وہ مالدار اور بیٹوں والا ہے۔اور اس آیت کا تعلق اس کے بعد والی آیت سے بھی ہو سکتا ہے۔اس صورت میں ا س آیت اور اس کے بعد والی آیت کا معنی یہ ہو گا کہ وہ کافرمال اور اولاد والا ہے ، تو اسے چاہئے تھا کہ ان نعمتوں کی وجہ سے اللّٰہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا اور ایمان لاتا لیکن ا س لعین نے شکر کرنے کی بجائے مال اور اولاد کی وجہ سے اللّٰہ تعالیٰ کی آیتوں کا انکار کرنا شروع کر دیا اور جب ا س کے سامنے قرآنِ پاک کی آیتیں پڑھی جاتی ہیں تو وہ کہتا ہے کہ یہ اگلوں کی جھوٹی کہانیاں ہیں ۔( مدارک ، القلم ، تحت الآیۃ : ۱۴- ۱۵ ، ص۱۲۶۷ ، صاوی ، القلم ، تحت الآیۃ : ۱۴-۱۵، ۶ / ۲۲۱۴، جمل، القلم، تحت الآیۃ: ۱۴-۱۵، ۸ / ۷۵، ملتقطاً)
اس صورت میں یہ ولید بن مغیرہ کادسواں عیب بنتاہے جبکہ مجموعی طور پر آیت نمبر8سے لے کر یہاں تک سیّد المرسَلین صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے دشمنوں کے 10سے زیادہ عیب بیان کئے گئے ہیں ۔
Copyright © by I.T Department of Dawat-e-Islami.