Home ≫ Al-Quran ≫ Surah Al Qalam Ayat 16 Translation Tafseer
Tarteeb e Nuzool:(2) | Tarteeb e Tilawat:(68) | Mushtamil e Para:(29) | Total Aayaat:(52) |
Total Ruku:(2) | Total Words:(326) | Total Letters:(1271) |
{سَنَسِمُهٗ عَلَى الْخُرْطُوْمِ: قریب ہے کہ ہم اس کی سور کی سی تھوتھنی پر داغ دیں گے۔} اس آیت میں اس کافر کے لئے وعید بیان کرتے ہوئے ارشاد فرمایا کہ ہم اس کی سور کی سی تھوتھنی پر داغ کر اس کا چہرہ بگاڑ دیں گے اوراس کی بدباطنی کی علامت اس کے چہرے پر نمودار کردیں گے تاکہ یہ اس کیلئے عار کا سبب ہو۔ یہ خبر دنیا میں ا س طرح پوری ہوئی کہ اللّٰہ تعالیٰ نے اس کے عیوب بیان کر کے اسے ایسا ذلیل و رُسواکیا کہ جس طرح داغ کبھی ختم نہیں ہوتا اسی طرح اس کی ذلت بھی کبھی ختم نہ ہوئی اور آخرت میں یہ خبر اس طرح پوری ہوگی کہ جہنم میں داخل کرنے سے پہلے ا س کے چہرے کو سیاہ کر دیا جائے گا یا اللّٰہ تعالیٰ اس کی ناک پر ایسی علامت بنا دے گا جس سے اہلِ محشر پہچان لیں گے کہ یہی وہ کافر ہے جو دین ِحق کا انکار کرنے میں اور رسولِ کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ سے عداوت رکھنے میں پیش پیش تھا۔( جلالین، ن ، تحت الآیۃ : ۱۶ ، ص۴۶۹ ، خازن ، ن، تحت الآیۃ: ۱۶، ۴ / ۲۹۶، تفسیر کبیر، القلم، تحت الآیۃ: ۱۶، ۱۰ / ۶۰۶، ملتقطاً)
Copyright © by I.T Department of Dawat-e-Islami.