Our new website is now live Visit us at https://alqurankarim.net/

Home Al-Quran Surah Al Qamar Ayat 10 Urdu Translation Tafseer

رکوعاتہا 3
سورۃ ﳺ
اٰیاتہا 55

Tarteeb e Nuzool:(37) Tarteeb e Tilawat:(54) Mushtamil e Para:(27) Total Aayaat:(55)
Total Ruku:(3) Total Words:(382) Total Letters:(1460)
9-10

كَذَّبَتْ قَبْلَهُمْ قَوْمُ نُوْحٍ فَكَذَّبُوْا عَبْدَنَا وَ قَالُوْا مَجْنُوْنٌ وَّ ازْدُجِرَ(9)فَدَعَا رَبَّهٗۤ اَنِّیْ مَغْلُوْبٌ فَانْتَصِرْ(10)
ترجمہ: کنزالعرفان
ان سے پہلے نوح کی قوم نے جھٹلایا تو انہوں نے ہمارے بندے کو جھوٹا کہا اور کہنے لگے: یہ پاگل ہے اور نوح کوجھڑکا گیا ۔تو اس نے اپنے رب سے دعا کی کہ میں مغلوب ہوں تو تو (میرا) بدلہ لے۔


تفسیر: ‎صراط الجنان

{ كَذَّبَتْ قَبْلَهُمْ قَوْمُ نُوْحٍ : ان سے پہلے نوح کی قوم نے جھٹلایا ۔} اس آیت سے اللہ تعالیٰ نے سابقہ انبیاءِ کرام  عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے واقعات بیان فرمائے ہیں تاکہ ان کے حالات سن کر اس کے حبیب  صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖوَسَلَّمَ کو تسلی حاصل ہو۔ اس آیت اور ا س کے بعد والی آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ کفارِ قریش سے پہلے حضرت نوح  عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی قوم نے حضرت نوح  عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کوجھٹلایا اورانہوں  نے ہمارے بندے کو جھوٹا کہا اور انہیں  دھمکی دی کہ اگر تم اپنے وعظ و نصیحت اوردین کی دعوت دینے سے باز نہ آئے تو ہم تمہیں  قتل کردیں  گے اور سَنگسار کر ڈالیں  گے اور ان کی شان میں  کہنے لگے: یہ پاگل ہے اور انہوں  نے حضرت نوح  عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کو دین کی دعوت دینے پرجھڑکا تو (بہت عرصہ ان کی اَذِیَّتوں  پرصبر کرنے کے بعد)حضرت نوح  عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے اپنے رب  عَزَّوَجَلَّ سے دعا کی کہ اے اللہ! عَزَّوَجَلَّ ، میں  مغلوب ہوں  تو تو ان سے میرا بدلہ لے۔( خازن، القمر، تحت الآیۃ: ۹-۱۰، ۴ / ۲۰۳، مدارک، القمر، تحت الآیۃ: ۹-۱۰، ص۱۱۸۶، ملتقطاً)

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links