Home ≫ Al-Quran ≫ Surah Al Qamar Ayat 13 Urdu Translation Tafseer
رکوعاتہا 3
سورۃ ﳺ
اٰیاتہا 55
Tarteeb e Nuzool:(37) | Tarteeb e Tilawat:(54) | Mushtamil e Para:(27) | Total Aayaat:(55) |
Total Ruku:(3) | Total Words:(382) | Total Letters:(1460) |
13-14
وَ حَمَلْنٰهُ عَلٰى ذَاتِ اَلْوَاحٍ وَّ دُسُرٍ(13)تَجْرِیْ بِاَعْیُنِنَاۚ-جَزَآءً لِّمَنْ كَانَ كُفِرَ(14)
ترجمہ: کنزالعرفان
اور ہم نے نوح کو تختوں اور کیلوں والی (کشتی)پر سوار کیا ۔جوہماری نگاہوں کے سامنے بہہ رہی تھی (سب کچھ)اس ( نوح )کو جزا دینے کیلئے(ہوا) جس کے ساتھ کفر کیا گیا تھا۔
تفسیر: صراط الجنان
{ وَ حَمَلْنٰهُ: اور ہم نے
نوح کو سوار کیا۔} اس آیت اور اس کے بعد
والی آیت میں اللہتعالیٰ نے ارشاد فرمایا کہ جب
حضرت نوح عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی قوم پر عذاب آیا
تو ہم نے حضرت نوح عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کو تختوں اور
کیلوں والی ایسی کشتی پر سوار کیاجوہماری حفاظت میں بہہ رہی تھی
اور حضرت نوح عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کو نجات دینا اور ان کی کافر
قوم کو غرق کر دینا اس پیارے نوح عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کو جزا دینے کیلئے ہوا جس کے ساتھ کفر کیا گیا تھا۔( خازن، القمر، تحت الآیۃ: ۱۳-۱۴، ۴ / ۲۰۳)
Copyright © by I.T Department of Dawat-e-Islami.