Home ≫ Al-Quran ≫ Surah Al Qamar Ayat 18 Translation Tafseer
رکوعاتہا 3
سورۃ ﳺ
اٰیاتہا 55
Tarteeb e Nuzool:(37) | Tarteeb e Tilawat:(54) | Mushtamil e Para:(27) | Total Aayaat:(55) |
Total Ruku:(3) | Total Words:(382) | Total Letters:(1460) |
18
كَذَّبَتْ عَادٌ فَكَیْفَ كَانَ عَذَابِیْ وَ نُذُرِ(18)
ترجمہ: کنزالایمان
عاد نے جھٹلایا تو کیسا ہوا میرا عذاب اور میرے ڈر دلانے کے فرمان
تفسیر: صراط الجنان
{ كَذَّبَتْ عَادٌ: عاد نے
جھٹلایا ۔} حضرت نوح عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کا واقعہ بیان کرنے کے بعد قومِ
عاد کا واقعہ بیان کیا گیاکیونکہ عاد ،ارم بن سام بن حضرت نوح عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی اولاد میں سے تھا۔اس آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ قومِ
عاد نے اپنے نبی حضرت ہود عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کو جھٹلایا،اس پر وہ عذاب
میں مبتلا کئے گئے تو ان پر میرا عذاب آنا کیسا ہوا اور میرے عذاب سے
ڈردلانے کے فرامین کیسے ہوئے جو عذاب نازل ہونے سے پہلے ان کے پاس آچکے تھے۔( جلالین مع صاوی، القمر، تحت الآیۃ: ۱۸، ۶ / ۲۰۶۴-۲۰۶۵)
Copyright © by I.T Department of Dawat-e-Islami.