Our new website is now live Visit us at https://alqurankarim.net/

Home Al-Quran Surah Al Qamar Ayat 22 Translation Tafseer

رکوعاتہا 3
سورۃ ﳺ
اٰیاتہا 55

Tarteeb e Nuzool:(37) Tarteeb e Tilawat:(54) Mushtamil e Para:(27) Total Aayaat:(55)
Total Ruku:(3) Total Words:(382) Total Letters:(1460)
22

وَ لَقَدْ یَسَّرْنَا الْقُرْاٰنَ لِلذِّكْرِ فَهَلْ مِنْ مُّدَّكِرٍ(22)
ترجمہ: کنزالایمان
اور بےشک ہم نے آسان کیا قرآن یاد کرنے کے لیے تو ہے کوئی یاد کرنے والا


تفسیر: ‎صراط الجنان

{ وَ لَقَدْ یَسَّرْنَا الْقُرْاٰنَ لِلذِّكْرِ: اور بیشک ہم نے قرآن یاد کرنے/نصیحت لینے کیلئے آسان کردیا۔}  قرآنِ پاک کے علاوہ جتنی آسمانی کتابیں نازل ہوئیں وہ صرف انبیاء ِکرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کو زبانی یاد تھیں اور ان کی امت کے لوگ صرف دیکھ کر ہی ان کی تلاوت کر سکتے ہیں جبکہ اللہ تعالیٰ نے اپنے حبیب  صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی امت کو یہ خصوصیت عطا فرمائی ہے کہ ان میں چھوٹوں سے لے کر بڑوں تک بے شمار ایسے لوگ موجود ہیں جنہیں قرآنِ پاک زبانی یاد ہے۔ حدیث ِقُدسی میں ہے،اللہ تعالیٰ نے اپنے حبیب  صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  سے ارشاد فرمایا: ’’جَعَلْت مِنْ اُمَّتِکَ اَقْوَامًا قُلُوْبُہُمْ اَنَاجِیْلُہُمْ‘‘(تہذیب الاثار للطبری، مسند عبد اللّٰہ بن عباس رضی اللّٰہ عنہ، ۲ / ۴۳۳، السفر الاول، الحدیث: ۷۲۷) اس کی وضاحت کچھ یوں ہے کہ اے حبیب! صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ، میں آپ کی امت میں ایسے لوگ پیدا کروں گا جن کے دلوں میں قرآن اس طرح محفوظ ہو گا جیسے سابقہ انبیاء ِکرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامکے دلوں میں انجیل محفوظ تھی۔

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links