$header_html
Our new website is now live Visit us at https://alqurankarim.net/

Home Al-Quran Surah Al Qamar Ayat 43 Urdu Translation Tafseer

رکوعاتہا 3
سورۃ ﳺ
اٰیاتہا 55

Tarteeb e Nuzool:(37) Tarteeb e Tilawat:(54) Mushtamil e Para:(27) Total Aayaat:(55)
Total Ruku:(3) Total Words:(382) Total Letters:(1460)
43

اَكُفَّارُكُمْ خَیْرٌ مِّنْ اُولٰٓىٕكُمْ اَمْ لَكُمْ بَرَآءَةٌ فِی الزُّبُرِ(43)
ترجمہ: کنزالعرفان
کیا تمہارے کافر اُن (پہلوں )سے بہتر ہیں یا کتابوں میں تمہارے لئے نجات لکھی ہوئی ہے؟


تفسیر: ‎صراط الجنان

{اَكُفَّارُكُمْ خَیْرٌ مِّنْ اُولٰٓىٕكُمْ: کیا تمہارے کافر ان سے بہتر ہیں  ۔} اس آیت میں  کفارِ مکہ کو ڈراتے ہوئے فرمایا گیا کہ اے اہلِ مکہ! کیا تمہارے کافر حضرت نوح عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام  کی قوم، عاد،ثمود،حضرت لوط  عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی قوم اور فرعون کی قوم سے زیادہ طاقتور اور توانا ہیں  یا وہ کفر و عناد میں  کچھ ان سے کم ہیں ۔ مراد یہ ہے کہ تم سے پہلے کے کافر تم سے زیادہ مضبوط اور طاقتور تھے ،اس کے باوجود ان کی سرکشی کی بنا پر جو کچھ ان کے ساتھ ہو اوہ تم نے سن لیا ،توکیا تمہیں  یہ امید ہے کہ تمہیں  ان جیساعذاب نہیں  ہو گا حالانکہ تمہارا حال ان سے بہت بدتر ہے، یا یہ بات ہے کہ اللہ  تعالیٰ کی کتابوں  میں  تمہارے لئے نجات لکھی ہوئی ہے کہ تمہارے کفر کی گرفت نہ ہوگی اور تم عذابِ الٰہی سے امن میں  رہو گے اوراس وجہ سے تم اپنے کفر و سرکشی پر ڈٹے ہوئے ہو۔ایسا تو ہر گز نہیں  ہے۔( خازن، القمر، تحت الآیۃ: ۴۳، ۴ / ۲۰۵، مدارک، القمر، تحت الآیۃ: ۴۳، ص۱۱۸۹، روح البیان، القمر، تحت الآیۃ: ۴۳، ۹ / ۲۸۲، ملتقطاً)

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links

$footer_html