Home ≫ Al-Quran ≫ Surah Al Qamar Ayat 47 Urdu Translation Tafseer
رکوعاتہا 3
سورۃ ﳺ
اٰیاتہا 55
Tarteeb e Nuzool:(37) | Tarteeb e Tilawat:(54) | Mushtamil e Para:(27) | Total Aayaat:(55) |
Total Ruku:(3) | Total Words:(382) | Total Letters:(1460) |
47
اِنَّ الْمُجْرِمِیْنَ فِیْ ضَلٰلٍ وَّ سُعُرٍ(47)
ترجمہ: کنزالعرفان
بیشک مجرم گمراہی اور دیوانگی میں ہیں ۔
تفسیر: صراط الجنان
{اِنَّ الْمُجْرِمِیْنَ: بیشک مجرم
۔} اس آیت کی ایک تفسیر یہ ہے کہ بے شک اللہ تعالیٰ کے ساتھ شرک کرنے والے، اس کے رسولوں کو جھٹلانے والے ،
مرنے کے بعد دوبارہ زندہ کرنے پر اللہ تعالیٰ کی قدرت کا اور حشر کاانکار کرنے والے
مشرکین دنیا میں گمراہ اور دیوانے ہیں کہ نہ سمجھتے ہیں اور نہ راہ یاب ہوتے ہیں
۔ دوسری تفسیر یہ ہے کہ تمام مشرکین دنیا میں حق سے گمراہ ہیں اور آخرت
میں جہنم میں ہوں گے۔(تفسیر کبیر، القمر، تحت الآیۃ:
۴۷، ۱۰ / ۳۲۴-۳۲۵، روح البیان، القمر، تحت الآیۃ: ۴۷، ۹ / ۲۸۳، ملتقطاً)
Copyright © by I.T Department of Dawat-e-Islami.