Home ≫ Al-Quran ≫ Surah Al Qamar Ayat 52 Urdu Translation Tafseer
Tarteeb e Nuzool:(37) | Tarteeb e Tilawat:(54) | Mushtamil e Para:(27) | Total Aayaat:(55) |
Total Ruku:(3) | Total Words:(382) | Total Letters:(1460) |
{وَ كُلُّ شَیْءٍ فَعَلُوْهُ: اور انہوں نے جو
کچھ کیا ۔} مزید ارشاد فرمایا کہ اے کفارِ قریش!پہلی امتوں میں
سے تم جیسے کفار نے جو کچھ کیا وہ سب ان کتابوں میں موجود ہے جنہیں ان پر مقرر
فرشتوں نے لکھا ہے۔بعض مفسرین نے اس آیت کے یہ معنی بھی بیان کئے ہیں کہ بندوں کے
تمام اَفعال اَعمال لکھنے والے فرشتوں کے صحیفوں میں موجود ہیں ۔( تفسیر طبری، القمر، تحت الآیۃ: ۵۲، ۱۱ / ۵۷۰،جلالین، القمر، تحت الآیۃ: ۵۲، ص۴۴۳، ملتقطاً)
امام فخرالدین رازی رَحْمَۃُاللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ فرماتے ہیں ’’اس آیت میں
اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ پہلی امتوں کے کفار کی ہلاکت کے بعد ان کا کام ختم
نہیں ہو گیا بلکہ ان کی ہلاکت تو ان کا وہ عذاب ہے جو ان پر دنیا میں آیا اوران
کا اُخروی عذاب ابھی آئے گا جو کہ اِن کے اُن اعمال کے بدلے میں تیار کیا گیا ہے
جو ان کے اعمال ناموں میں لکھے ہوئے ہیں۔(تفسیر
کبیر، القمر، تحت الآیۃ: ۵۲، ۱۰ / ۳۳۰)