Home ≫ Al-Quran ≫ Surah Al Qamar Ayat 9 Translation Tafseer
Tarteeb e Nuzool:(37) | Tarteeb e Tilawat:(54) | Mushtamil e Para:(27) | Total Aayaat:(55) |
Total Ruku:(3) | Total Words:(382) | Total Letters:(1460) |
{ كَذَّبَتْ قَبْلَهُمْ قَوْمُ نُوْحٍ : ان سے پہلے نوح کی قوم نے جھٹلایا ۔} اس آیت سے اللہ تعالیٰ نے سابقہ انبیاءِ کرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ
وَالسَّلَام کے واقعات بیان فرمائے ہیں تاکہ ان کے حالات سن کر اس کے حبیب صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ
وَاٰلِہٖوَسَلَّمَ کو تسلی حاصل ہو۔ اس آیت اور ا س کے بعد والی آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ کفارِ قریش سے پہلے حضرت نوح عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی قوم نے حضرت نوح عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کوجھٹلایا
اورانہوں نے ہمارے بندے کو جھوٹا کہا اور انہیں دھمکی دی کہ اگر تم اپنے وعظ و نصیحت اوردین کی دعوت دینے سے باز نہ آئے تو ہم
تمہیں قتل کردیں گے اور سَنگسار کر
ڈالیں گے اور ان کی شان میں کہنے لگے: یہ
پاگل ہے اور انہوں نے حضرت نوح عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کو دین کی دعوت دینے پرجھڑکا تو (بہت عرصہ ان کی
اَذِیَّتوں پرصبر کرنے کے بعد)حضرت نوح عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے اپنے رب عَزَّوَجَلَّ سے دعا کی کہ اے اللہ! عَزَّوَجَلَّ ، میں مغلوب
ہوں تو تو ان سے میرا بدلہ لے۔( خازن، القمر، تحت الآیۃ: ۹-۱۰، ۴ / ۲۰۳، مدارک، القمر، تحت الآیۃ: ۹-۱۰، ص۱۱۸۶، ملتقطاً)
Copyright © by I.T Department of Dawat-e-Islami.