Home ≫ Al-Quran ≫ Surah Al Qasas Ayat 13 Translation Tafseer
Tarteeb e Nuzool:(49) | Tarteeb e Tilawat:(28) | Mushtamil e Para:(20) | Total Aayaat:(88) |
Total Ruku:(9) | Total Words:(1585) | Total Letters:(5847) |
{ فَرَدَدْنٰهُ اِلٰۤى اُمِّهٖ: تو ہم نے اسے اس کی ماں کی طرف لوٹا دیا۔} ارشاد فرمایا کہ ہم نے حضرت موسیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کو ان کی ماں کی طرف لوٹا دیا تا کہ بچے کوپا کر ماں کی آنکھ ٹھنڈی ہو اور وہ اپنے فرزند کی جدائی کا غم نہ کھائے اور وہ جان لے کہ اللہ تعالیٰ کا وعدہ سچا ہے لیکن اکثر لوگ یہ بات نہیں جانتے اوراس سے متعلق شک میں رہتے ہیں ۔
حضرت موسیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام اپنی والدہ کے پاس دودھ پینے کے زمانہ تک رہے اور اس عرصے میں فرعون انہیں ایک اشرفی روز دیتا رہا۔ دودھ چھوٹنے کے بعد حضرت موسیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی والدہ آپ کو فرعون کے پاس لے آئیں اوراس کے بعد آپ وہاں پرورش پاتے رہے ۔( جلالین، القصص، تحت الآیۃ: ۱۳، ص۳۲۷، مدارک، القصص، تحت الآیۃ: ۱۳، ص۸۶۳، ملتقطاً)
Copyright © by I.T Department of Dawat-e-Islami.