Home ≫ Al-Quran ≫ Surah Al Qasas Ayat 17 Translation Tafseer
رکوعاتہا 9
سورۃ ﳙ
اٰیاتہا 88
Tarteeb e Nuzool:(49) | Tarteeb e Tilawat:(28) | Mushtamil e Para:(20) | Total Aayaat:(88) |
Total Ruku:(9) | Total Words:(1585) | Total Letters:(5847) |
17
قَالَ رَبِّ بِمَاۤ اَنْعَمْتَ عَلَیَّ فَلَنْ اَكُوْنَ ظَهِیْرًا لِّلْمُجْرِمِیْنَ(17)
ترجمہ: کنزالایمان
عرض کی اے میرے رب جیسا تو نے مجھ پر احسان کیا تو اب ہرگز میں مجرموں کا مددگار نہ ہوں گا
تفسیر: صراط الجنان
{قَالَ رَبِّ: عرض کی: اے میرے رب!} حضرت موسیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے عرض کی :اے میرے رب! عَزَّوَجَلَّ، جیساکہ میری تقصیر کی بخشش فرما کرتو نے میرے اوپر احسان کیا ہے تو اب مجھ پر یہ کرم بھی فرما کہ مجھے فرعون کی صحبت اور اس کے یہاں رہنے سے بھی بچا کیونکہ اس کے ہمراہ رہنے والوں میں شمار کیا جانا بھی ایک طرح کا مدد گار ہونا ہے اور میں ہرگز مجرموں کا مددگار نہ ہوں گا۔( مدارک، القصص، تحت الآیۃ: ۱۷، ص۸۶۴)
Copyright © by I.T Department of Dawat-e-Islami.