Home ≫ Al-Quran ≫ Surah Al Qasas Ayat 57 Urdu Translation Tafseer
Tarteeb e Nuzool:(49) | Tarteeb e Tilawat:(28) | Mushtamil e Para:(20) | Total Aayaat:(88) |
Total Ruku:(9) | Total Words:(1585) | Total Letters:(5847) |
{وَ قَالُوْا: اور (کافر) کہتے ہیں ۔} شانِ نزول:یہ آیت حارث بن عثمان بن نوفل بن عبد ِمناف کے بارے میں نازل ہوئی ،اس نے نبی کریم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ سے کہا تھا کہ یہ بات تو ہم یقین سے جانتے ہیں کہ جو آپ فرماتے ہیں وہ حق ہے، لیکن اگر ہم آپ کے دین کی پیروی کریں گے تو ہمیں ڈر ہے کہ عرب کے لوگ ہمیں شہر بدر کر دیں گے اور ہمیں ہمارے وطن میں نہ رہنے دیں گے اور عرب کی سرزمین سے ایک دم ہمیں نکال دیں گے ۔ اس آیت میں اس بات کا جواب دیا گیا کہ کیا ہم نے انہیں امن و امان والی جگہ حرم میں ٹھکانا نہ دیا جہاں کے رہنے والے قتل و غارت گری سے امن میں ہیں اور جہاں جانوروں اور سبزوں تک کو امن ہے اورجس کی طرف مختلف ممالک سے ہر چیز کے پھل لائے جاتے ہیں جوہماری طرف کا رزق ہے، لیکن ان میں اکثر کو علم نہیں اور وہ اپنی جہالت کی وجہ سے نہیں جانتے کہ یہ روزی اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہے،انہیں اگر یہ سمجھ ہوتی تو یہ بات جان جاتے کہ خوف اور امن بھی اسی کی طرف سے ہے اور ایمان لانے کی صورت میں شہر بدر کئے جانے کا خوف نہ کرتے۔( خازن، القصص، تحت الآیۃ: ۵۷، ۳ / ۴۳۷، مدارک، القصص، تحت الآیۃ: ۵۷، ص۸۷۵، ملتقطاً)
Copyright © by I.T Department of Dawat-e-Islami.