Our new website is now live Visit us at https://alqurankarim.net/

Home Al-Quran Surah Al Qiyamah Ayat 33 Translation Tafseer

رکوعاتہا 2
سورۃ ﴏ
اٰیاتہا 40

Tarteeb e Nuzool:(31) Tarteeb e Tilawat:(75) Mushtamil e Para:(29) Total Aayaat:(40)
Total Ruku:(2) Total Words:(180) Total Letters:(671)
30-33

اِلٰى رَبِّكَ یَوْمَىٕذِ-ﹰالْمَسَاقُ(30)فَلَا صَدَّقَ وَ لَا صَلّٰى(31)وَ لٰـكِنْ كَذَّبَ وَ تَوَلّٰى(32)ثُمَّ ذَهَبَ اِلٰۤى اَهْلِهٖ یَتَمَطّٰىﭤ(33)
ترجمہ: کنزالایمان
اس دن تیرے رب ہی کی طرف ہانکنا ہےاس نے نہ تو سچ مانا اور نہ نماز پڑھیہاں جھٹلایا اور منہ پھیرا پھر اپنے گھر کو اکڑتا چلا


تفسیر: ‎صراط الجنان

{اِلٰى رَبِّكَ یَوْمَىٕذِ ﹰالْمَسَاقُ: اس دن تیرے رب ہی کی طرف چلنا ہوگا۔} یعنی اے حبیب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ  وَ اٰلِہٖ وَسَلَّمَ، بندوں  کا رجوع اللّٰہ تعالیٰ کی طرف ہی ہے اورقیامت کے دن بندوں  کو آپ کے رب عَزَّوَجَلَّ کی طرف ہی چلنا ہوگا اور وہی ان کے درمیان فیصلہ فرمائے گا۔( خازن، القیامۃ، تحت الآیۃ: ۳۰، ۴ / ۳۳۷)

{فَلَا صَدَّقَ: تو کافر نے نہ تو تصدیق کی۔} اس آیت اور اس کے بعد والی دو آیات کاخلاصہ یہ ہے کہ ابو جہل نے نہ تو قرآن کی تصدیق کی اور نہ ہی اللّٰہ تعالیٰ کے لئے نماز پڑھی ،ہاں  ا س نے قرآن کوجھٹلایا اور ایمان لانے سے منہ پھیرا، پھر اپنے گھر کو اَکڑتا ہوا مُتکَبِّرانہ شان سے چلاگیا۔( خازن، القیامۃ، تحت الآیۃ: ۳۱-۳۳، ۴ / ۳۳۷)

            اس سے معلوم ہوا کہ کفّار اسلام کے فروعی اَحکام پر عمل کرنے کے ا س اعتبار سے مُکَلَّف ہیں  کہ قیامت کے دن ان اَحکام پر عمل نہ کرنے کا بھی ان سے مُؤاخذہ ہو گا یعنی جس طرح کافر کو ایمان نہ لانے پر سزا دی جائے گی اسی طرح نماز چھوڑنے پر بھی اسے سزا دی جائے گی اور اس کی مذمت کی جائے گی اگرچہ دنیا میں  کافر پر (ایمان قبول کرنے کے بعد سابقہ) نماز کی قضا واجب نہیں ۔( روح البیان، القیامۃ، تحت الآیۃ: ۳۱، ۱۰ / ۲۵۶)

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links