Our new website is now live Visit us at https://alqurankarim.net/

Home Al-Quran Surah Al Qiyamah Ayat 39 Translation Tafseer

رکوعاتہا 2
سورۃ ﴏ
اٰیاتہا 40

Tarteeb e Nuzool:(31) Tarteeb e Tilawat:(75) Mushtamil e Para:(29) Total Aayaat:(40)
Total Ruku:(2) Total Words:(180) Total Letters:(671)
37-39

اَلَمْ یَكُ نُطْفَةً مِّنْ مَّنِیٍّ یُّمْنٰى(37)ثُمَّ كَانَ عَلَقَةً فَخَلَقَ فَسَوّٰى(38)فَجَعَلَ مِنْهُ الزَّوْجَیْنِ الذَّكَرَ وَ الْاُنْثٰىﭤ(39)
ترجمہ: کنزالایمان
کیا وہ ایک بوند نہ تھا اس منی کا کہ گرائی جائے پھر خون کی پھٹک ہوا تو اس نے پیدا فرمایا پھرٹھیک بنایا تو اس سے دو جوڑے بنائے مرد اور عورت


تفسیر: ‎صراط الجنان

{اَلَمْ یَكُ نُطْفَةً مِّنْ مَّنِیٍّ: کیا وہ منی کا ایک قطرہ نہ تھا؟} اس آیت اور ا س کے بعد والی دو آیات کاخلاصہ یہ ہے کہ اُس انسان کی یہ اَوقات کہا ں  ہے کہ وہ تکَبُّر کرے اور اپنے پیدا کرنے والے کی نافرمانی کرے جو منی کا وہ گندہ قطرہ تھا جسے عورت کے رحم میں  گرایا جاتا ہے، پھر وہ چالیس دن کے بعد منی سے خون کا لوتھڑا ہوگیا تواللّٰہ تعالیٰ نے اس سے انسان کو بنایا ،پھر اس کے اَعضاء کوکامل کیا اور اس میں  روح ڈالی تو اس منی سے اس نے مرد اور عورت کی صورت میں  دو قسمیں  بنائیں ۔(خازن، القیامۃ، تحت الآیۃ: ۳۷-۳۹، ۴ / ۳۳۷، مدارک، القیامۃ، تحت الآیۃ: ۳۷-۳۹، ص۱۳۰۴، ملتقطاً)

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links