Our new website is now live Visit us at https://alqurankarim.net/

Home Al-Quran Surah Al Qiyamah Ayat 7 Urdu Translation Tafseer

رکوعاتہا 2
سورۃ ﴏ
اٰیاتہا 40

Tarteeb e Nuzool:(31) Tarteeb e Tilawat:(75) Mushtamil e Para:(29) Total Aayaat:(40)
Total Ruku:(2) Total Words:(180) Total Letters:(671)
7-9

فَاِذَا بَرِقَ الْبَصَرُ(7)وَ خَسَفَ الْقَمَرُ(8)وَ جُمِـعَ الشَّمْسُ وَ الْقَمَرُ(9)
ترجمہ: کنزالعرفان
توجس دن آنکھ دہشت زدہ ہوجائے گی۔اور چاندتاریک ہوجائے گا۔اور سورج اور چاند کو ملا دیا جائے گا ۔


تفسیر: ‎صراط الجنان

{فَاِذَا بَرِقَ الْبَصَرُ: توجس دن آنکھ دہشت زدہ ہوجائے گی۔} اس سے پہلی آیت میں  بیان ہوا کہ کافر نے قیامت کے واقع ہونے کو بعید سمجھتے ہوئے مذاق اُڑانے کے طور پر اس کے بارے میں  سوال کیا کہ قیامت کب واقع ہو گی اور اس آیت اور ا س کے بعد والی دو آیات میں  اللّٰہ تعالیٰ نے ا س کے سوال کا جواب دیتے ہوئے قیامت کی تین علامات بیان فرمائی ہیں ۔

(1)…اس دن کی ہَولناکی دیکھ کر آنکھ دہشت اور حیرت زدہ ہوجائے گی۔

(2)…چاندکی روشنی زائل ہوجائے گی جس سے وہ تاریک ہو جائے گا۔

 (3)… سورج اور چاند کو ملادیا جائے گا۔ یہ ملا دینا طلوع ہونے میں  ہوگا کہ دونوں  مغرب سے طلوع ہوں  گے یا بے نور ہونے میں  ہو گا کہ دونوں  کی روشنی ختم ہوجائے گی۔( تفسیرکبیر،القیامۃ،تحت الآیۃ:۷-۹،۱۰ / ۷۲۳-۷۲۴، روح البیان،القیامۃ،تحت الآیۃ:۷-۹،۱۰ / ۲۴۵-۲۴۶،ملتقطاً)

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links