Home ≫ Al-Quran ≫ Surah Al Waqiah Ayat 33 Urdu Translation Tafseer
Tarteeb e Nuzool:(46) | Tarteeb e Tilawat:(56) | Mushtamil e Para:(27) | Total Aayaat:(96) |
Total Ruku:(3) | Total Words:(428) | Total Letters:(1723) |
{وَ فَاكِهَةٍ كَثِیْرَةٍ: اور بہت سے
پھلوں میں ۔} اس آیت اور ا س کے بعد والی آیت کاخلاصہ یہ
ہے کہ دائیں جانب والے ان
جنتوں میں ہوں گے جن میں مختلف
اَجناس اور اَقسام کے بہت سے پھل ہیں اور وہ پھل کبھی ختم نہ
ہوں گے کیونکہ جب بھی کوئی پھل توڑ اجائے گا تو فوراً اس کی جگہ ویسے
ہی دو پھل آ جائیں گے اور اہلِ جنت کوان پھلوں کے استعمال
سے نہ کوئی روک ٹوک ہوگی، نہ شرعی رکاوٹ، نہ طبی پابندی اور نہ کسی بندے کی طر ف
سے ممانعت ہو گی۔
{وَ فُرُشٍ مَّرْفُوْعَةٍ: اور بلند
بچھونوں میں ہوں گے۔} اس آیت کے معنی یہ
ہیں کہ دائیں جانب والے
جنتوں میں آرام کے
بستروں میں ہوں گے جوجواہرات سے سجے ہوئے اونچے
اونچے تختوں پربچھے ہوئے ہوں گے۔( خازن، الواقعۃ،
تحت الآیۃ: ۳۴، ۴ / ۲۱۹، ملتقطاً)
Copyright © by I.T Department of Dawat-e-Islami.