Home ≫ Al-Quran ≫ Surah Al Waqiah Ayat 4 Translation Tafseer
رکوعاتہا 3
سورۃ ﳼ
اٰیاتہا 96
Tarteeb e Nuzool:(46) | Tarteeb e Tilawat:(56) | Mushtamil e Para:(27) | Total Aayaat:(96) |
Total Ruku:(3) | Total Words:(428) | Total Letters:(1723) |
4-6
اِذَا رُجَّتِ الْاَرْضُ رَجًّا(4)وَّ بُسَّتِ الْجِبَالُ بَسًّا(5)فَكَانَتْ هَبَآءً مُّنْۢبَثًّا(6)
ترجمہ: کنزالایمان
جب زمین کانپے گی تھرتھرا کر اور پہاڑ ریزہ ریزہ ہوجائیں گے چُورا ہوکرتو ہوجائیں گے جیسے روزن(سوراخ) کی دھوپ میں غبار کے باریک ذرّے پھیلے ہوئے
تفسیر: صراط الجنان
{ اِذَا رُجَّتِ الْاَرْضُ رَجًّا: جب زمین تھرتھرا کرکانپے گی۔} اس آیت اور ا س کے بعد
والی دو آیات کا خلاصہ یہ ہے کہ جب (قیامت قائم ہو گی تو اس وقت) زمین تھرتھرا کرکانپے گی جس سے
اس کے اوپر موجود پہاڑ اور تمام عمارتیں گر جائیں گی اور یہ
اپنے اندر موجود تمام چیزیں باہر آجانے تک کانپتی رہے گی اور پہاڑ
چُورا ہوکر خشک ستوکی طرح ریزہ ریزہ ہوجائیں گے اوروہ اس وجہ سے ہوا
میں بکھرے ہوئے غبار جیسے ہوجائیں گے۔( روح البیان، الواقعۃ، تحت الآیۃ: ۴-۶، ۹ / ۳۱۶-۳۱۷)
Copyright © by I.T Department of Dawat-e-Islami.