Home ≫ Al-Quran ≫ Surah Al Waqiah Ayat 6 Urdu Translation Tafseer
رکوعاتہا 3
سورۃ ﳼ
اٰیاتہا 96
Tarteeb e Nuzool:(46) | Tarteeb e Tilawat:(56) | Mushtamil e Para:(27) | Total Aayaat:(96) |
Total Ruku:(3) | Total Words:(428) | Total Letters:(1723) |
4-6
اِذَا رُجَّتِ الْاَرْضُ رَجًّا(4)وَّ بُسَّتِ الْجِبَالُ بَسًّا(5)فَكَانَتْ هَبَآءً مُّنْۢبَثًّا(6)
ترجمہ: کنزالعرفان
جب زمین بڑے زور سے ہلا دی جائے گی ۔اور پہاڑ خوب چُورا چُورا کر دیئے جائیں گے ۔تووہ ہوا میں بکھرے ہوئے غبار جیسے ہوجائیں گے ۔
تفسیر: صراط الجنان
{ اِذَا رُجَّتِ الْاَرْضُ رَجًّا: جب زمین تھرتھرا کرکانپے گی۔} اس آیت اور ا س کے بعد
والی دو آیات کا خلاصہ یہ ہے کہ جب (قیامت قائم ہو گی تو اس وقت) زمین تھرتھرا کرکانپے گی جس سے
اس کے اوپر موجود پہاڑ اور تمام عمارتیں گر جائیں گی اور یہ
اپنے اندر موجود تمام چیزیں باہر آجانے تک کانپتی رہے گی اور پہاڑ
چُورا ہوکر خشک ستوکی طرح ریزہ ریزہ ہوجائیں گے اوروہ اس وجہ سے ہوا
میں بکھرے ہوئے غبار جیسے ہوجائیں گے۔( روح البیان، الواقعۃ، تحت الآیۃ: ۴-۶، ۹ / ۳۱۶-۳۱۷)