Home ≫ Al-Quran ≫ Surah Al Waqiah Ayat 69 Translation Tafseer
Tarteeb e Nuzool:(46) | Tarteeb e Tilawat:(56) | Mushtamil e Para:(27) | Total Aayaat:(96) |
Total Ruku:(3) | Total Words:(428) | Total Letters:(1723) |
{ اَفَرَءَیْتُمُ الْمَآءَ الَّذِیْ تَشْرَبُوْنَ: تو بھلا بتاؤ تو وہ پانی جو تم پیتے ہو۔} اس آیت اور اس کے بعد والی آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ کیا تم نے اس
پانی پر غور نہیں کیا جو تم زندہ رہنے کے لئے پیتے ہو اور ا س سے اپنی
پیاس بجھاتے ہو،کیا تم نے اسے بادل سے اتارا ہے، ایساہر گز نہیں بلکہ ہم ہی اپنی
قدرت ِکاملہ سے اسے اتارنے والے ہیں اور جب تم نے یہ جان لیا کہ ہم ہی اس پانی کو
نازل کرنے والے ہیں تو صرف میری عبادت کر کے اس نعمت کا شکر ادا
کیوں نہیں کرتے اور دوبارہ زندہ کرنے پر میری قدرت کا انکار
کیوں کرتے ہو؟( تفسیر
قرطبی، الواقعۃ، تحت الآیۃ: ۶۸-۶۹، ۹ / ۱۶۱-۱۶۲، الجزء السابع عشر، ابو سعود، الواقعۃ، تحت الآیۃ: ۶۸-۶۹، ۵ / ۶۷۷، ملتقطاً)
Copyright © by I.T Department of Dawat-e-Islami.