Our new website is now live Visit us at https://alqurankarim.net/

Home Al-Quran Surah Al Waqiah Ayat 73 Translation Tafseer

رکوعاتہا 3
سورۃ ﳼ
اٰیاتہا 96

Tarteeb e Nuzool:(46) Tarteeb e Tilawat:(56) Mushtamil e Para:(27) Total Aayaat:(96)
Total Ruku:(3) Total Words:(428) Total Letters:(1723)
73-74

نَحْنُ جَعَلْنٰهَا تَذْكِرَةً وَّ مَتَاعًا لِّلْمُقْوِیْنَ(73)فَسَبِّحْ بِاسْمِ رَبِّكَ الْعَظِیْمِ(74)
ترجمہ: کنزالایمان
ہم نے اسے جہنم کی یادگار بنایا اور جنگل میں مسافروں کا فائدہ تو اے محبوب تم پاکی بولو اپنے عظمت والے رب کے نام کی


تفسیر: ‎صراط الجنان

{ نَحْنُ جَعَلْنٰهَا تَذْكِرَةً: ہم نے اسے یادگار بنایا۔} اس آیت میں  اللہ تعالیٰ نے آگ کے دو فوائد بیان فرمائے ،

             پہلا فائدہ یہ ارشاد فرمایا کہ ہم نے اس آگ کوجہنم کی آگ کی یادگار بنایا تاکہ دیکھنے والا اس آگ کو دیکھ کرجہنم کی بڑی آگ کو یاد کرے اور اللہ تعالیٰ سے اور اس کے عذاب سے ڈرے۔ حضرت ابو ہریرہ رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے،رسولِ کریم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا’’تمہاری آگ جہنم کی آگ کے ستر حصوں  میں  سے ایک حصہ ہے۔عرض کی گئی: یا رسولَ اللہ! صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ، یہ آگ بھی کافی گرم ہے۔ارشاد فرمایا’’وہ اس سے 69حصے زیادہ گرم ہے اور ہر حصے میں اس کے برابر گرمی ہے۔( بخاری، کتاب بدء الخلق، باب صفۃ النار وانّہا مخلوقۃ، ۲ / ۳۹۶، الحدیث: ۳۲۶۵)

          دوسرا فائدہ یہ ارشاد فرمایا کہ آگ کو جنگل میں  سفر کرنے والوں  کیلئے نفع مندبنایا کہ وہ اپنے سفروں  میں  شمعیں  جلا کر،کھانا وغیرہ پکاکر اور خود کو سردی سے بچا کر اُس سے نفع اُٹھاتے ہیں ۔( خازن، الواقعۃ، تحت الآیۃ: ۷۳، ۴ / ۲۲۲، ملخصاً)

{ فَسَبِّحْ بِاسْمِ رَبِّكَ الْعَظِیْمِ: تو اے محبوب! تم اپنے عظمت والے رب کے نام کی پاکی بیان کرو۔ } اللہ تعالیٰ نے اپنی وحدانیّت اور قدرت کے دلائل اور تمام مخلوق پر اپنے انعامات ذکر فرمانے کے بعد اپنے حبیب  صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ سے ارشاد فرمایا کہ اے حبیب! صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ، آپ اپنے عظمت والے رب عَزَّوَجَلَّ کے نام کی ان تما م چیزوں  سے پاکی بیان کریں  جو مشرکین کہتے ہیں ۔ (خازن، الواقعۃ، تحت الآیۃ: ۷۴، ۴ / ۲۲۲)

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links