Our new website is now live Visit us at https://alqurankarim.net/

Home Al-Quran Surah Al Waqiah Ayat 87 Urdu Translation Tafseer

رکوعاتہا 3
سورۃ ﳼ
اٰیاتہا 96

Tarteeb e Nuzool:(46) Tarteeb e Tilawat:(56) Mushtamil e Para:(27) Total Aayaat:(96)
Total Ruku:(3) Total Words:(428) Total Letters:(1723)
83-87

فَلَوْ لَاۤ اِذَا بَلَغَتِ الْحُلْقُوْمَ(83)وَ اَنْتُمْ حِیْنَىٕذٍ تَنْظُرُوْنَ(84)وَ نَحْنُ اَقْرَبُ اِلَیْهِ مِنْكُمْ وَ لٰـكِنْ لَّا تُبْصِرُوْنَ(85)فَلَوْ لَاۤ اِنْ كُنْتُمْ غَیْرَ مَدِیْنِیْنَ(86)تَرْجِعُوْنَهَاۤ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ(87)
ترجمہ: کنزالعرفان
پھر کیوں نہیں جب جان گلے تک پہنچے۔ حالانکہ تم اس وقت دیکھ رہے ہو۔ اور ہم تم سے زیادہ اس کے قریب ہیں مگر تم دیکھتے نہیں ۔ تواگر تمہیں بدلہ نہیں دیا جائے گا تو کیوں نہیں ۔ روح کو لوٹا لیتے ،اگر تم سچے ہو۔


تفسیر: ‎صراط الجنان

{ فَلَوْ لَاۤ اِذَا بَلَغَتِ الْحُلْقُوْمَ: پھر کیوں  نہیں  جب جان گلے تک پہنچے۔} اس آیت اور ا س کے بعد والی چار آیات کا خلاصہ یہ ہے کہ اے کفار!تمہارا حال یہ ہے کہ اگر تمہارے پاس وہ کتاب لائی جائے جس نے تمہیں  اپنی مثل لانے سے عاجز کر دیا تو تم کہتے ہو کہ یہ جادو ہے اور یہ خود بنائی ہوئی کتاب ہے،اگر تمہاری طرف سچا رسول بھیجا جائے تو تم اسے جادوگر اور جھوٹا کہنے لگ جاتے ہو اوراگر ہم تمہیں  بارش عطا کریں  تو تم کہنے لگتے ہو کہ فلاں  ستارے کی وجہ سے بارش نازل ہوئی ہے ۔اگر تم اپنی ان باتوں  میں  سچے ہو اور تمہارے خیال کے مطابق مرنے کے بعد اُٹھنا ، اعمال کا حساب کیا جانا اور جزا دینے والا معبود وغیرہ یہ سب کچھ کوئی حقیقت نہیں  ہے تو پھر تم ایساکیوں  نہیں  کرتے کہ جب تمہارے پیاروں  میں  سے کسی پر نَزع کا وقت طاری ہو اور اس کی روح حلق تک پہنچ چکی ہو تو تم(اپنی طاقت و قوت کے بل بوتے پر)اس کی روح کولوٹادو، حالانکہ تم ا س وقت دیکھ رہے ہوتے ہو کہ اس پر موت کی غَشی طاری ہے اور ا س کی روح بس نکلنے ہی والی ہے لیکن تم اس مرنے والے کی روح لوٹانے اور اس کی جان بچانے پر قادر نہیں  البتہ ہم اس وقت اپنے علم وقدرت کے ساتھ تم سے زیادہ اس مرنے والے کے قریب ہوتے ہیں  کہ ہر چیز کو جانتے بھی ہیں  اور سب کچھ کر بھی سکتے ہیں  لیکن تم اس چیز کو جانتے نہیں  ۔ جب تمہیں  معلوم ہے کہ روح کو لوٹا دینا تمہارے اختیار میں  نہیں  ہے تو سمجھ جاؤکہ یہ کام اللہ تعالیٰ کے اختیار میں  ہے، لہٰذا تم پر لازم ہے کہ اس پر ایمان لاؤ۔(مدارک،الواقعۃ، تحت الآیۃ:۸۳-۸۷، ص ۱۲۰۴-۱۲۰۵، جلالین مع جمل، الواقعۃ، تحت الآیۃ: ۸۳-۸۷، ۷ / ۴۰۶- ۴۰۷، خازن، الواقعۃ، تحت الآیۃ: ۸۳-۸۷، ۴ / ۲۲۴-۲۲۵، ملتقطاً)

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links