Home ≫ Al-Quran ≫ Surah Al Waqiah Ayat 92 Urdu Translation Tafseer
رکوعاتہا 3
سورۃ ﳼ
اٰیاتہا 96
Tarteeb e Nuzool:(46) | Tarteeb e Tilawat:(56) | Mushtamil e Para:(27) | Total Aayaat:(96) |
Total Ruku:(3) | Total Words:(428) | Total Letters:(1723) |
92-94
وَ اَمَّاۤ اِنْ كَانَ مِنَ الْمُكَذِّبِیْنَ الضَّآلِّیْنَ(92)فَنُزُلٌ مِّنْ حَمِیْمٍ(93)وَّ تَصْلِیَةُ جَحِیْمٍ(94)
ترجمہ: کنزالعرفان
اور اگرمرنے والا جھٹلانے والوں گمراہوں میں سے ہو۔ تو کھولتے ہوئے گرم پانی کی مہمانی ۔ اور بھڑکتی آگ میں داخل کیا جانا ہے۔
تفسیر: صراط الجنان
{ وَ اَمَّاۤ اِنْ كَانَ مِنَ الْمُكَذِّبِیْنَ الضَّآلِّیْنَ: اور اگرمرنے والا جھٹلانے
والوں گمراہوں میں سے ہو۔ } اس آیت اور اس کے بعد والی دو
آیات کاخلاصہ یہ ہے کہ اگر مرنے والا جھٹلانے والوں گمراہوں میں سے
ہو جو کہ بائیں جانب والے ہوں گے تو ا س کے لئے (آخرت میں ) کھولتا ہوا گرم پانی تیار
کیا گیا ہے اور اسے جہنم کی بھڑکتی آگ میں داخل کیا جانا ہے۔(خازن، الواقعۃ، تحت الآیۃ: ۹۲-۹۴، ۴ / ۲۲۵)
Copyright © by I.T Department of Dawat-e-Islami.