Home ≫ Al-Quran ≫ Surah An Nahl Ayat 119 Translation Tafseer
Tarteeb e Nuzool:(70) | Tarteeb e Tilawat:(16) | Mushtamil e Para:(14) | Total Aayaat:(128) |
Total Ruku:(16) | Total Words:(2082) | Total Letters:(7745) |
{ثُمَّ اِنَّ رَبَّكَ:پھر بیشک تمہارا رب۔} اس آیت میں اللّٰہ تعالیٰ نے کافروں کو اسلام میں داخل ہونے اور گناہگاروں کو گناہ چھوڑنے اور ان سے توبہ کرنے کی ترغیب دی ہے اور اس آیت سے مقصود اللّٰہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور اس کی رحمت و مغفرت کی وسعت کا بیان ہے، چنانچہ اس آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ جو لوگ نادانی سے کفر ومعصیت کا اِرتکاب کر بیٹھیں ، پھر ان سے توبہ کر لیں اور آئندہ اپنی توبہ پر قائم رہ کر اپنے اعمال درست کر لیں تو اللّٰہ تعالیٰ ان پر رحم فرماتے ہوئے ان کی توبہ قبول فرما لے گا۔( صاوی، النحل، تحت الآیۃ: ۱۱۹، ۳ / ۱۰۹۹، خازن، النحل، تحت الآیۃ: ۱۱۹، ۳ / ۱۴۹، ملتقطاً)
Copyright © by I.T Department of Dawat-e-Islami.