Home ≫ Al-Quran ≫ Surah An Nahl Ayat 49 Urdu Translation Tafseer
Tarteeb e Nuzool:(70) | Tarteeb e Tilawat:(16) | Mushtamil e Para:(14) | Total Aayaat:(128) |
Total Ruku:(16) | Total Words:(2082) | Total Letters:(7745) |
{وَ لِلّٰهِ یَسْجُدُ:اور اللّٰہ ہی کو سجدہ کرتے ہیں ۔}علما ء فرماتے ہیں سجدہ دو طرح کا ہوتا
ہے ۔ (1) سجدۂ عبادت، جیسا کہ مسلمانوں کا اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کے لئے سجدہ۔ (2)
سجد ہ بہ معنی اطاعت اور عاجزی ، جیسا کہ سایہ وغیرہ کا سجدہ۔ ہر چیز کا
سجدہ اس کی حیثیت کے مطابق ہے، مسلمانوں اور فرشتوں کا سجدہ، سجدۂ عبادت ہے اور
ان کے ماسوا کا سجدہ ، سجدہ بہ معنی اطاعت اور عاجزی ہے۔(خازن،
النحل، تحت الآیۃ:
۴۹، ۳ / ۱۲۵، تفسیر
کبیر، النحل، تحت الآیۃ: ۴۹، ۷ / ۲۱۶ملتقطاً)
یاد رہے کہ یہاں سجدہ سے
مراد اطاعت ہے نہ کہ اصطلاحی سجدہ، اور اگر باقاعدہ سجدہ ہی مراد ہو تو بھی حق ہے
کہ کسی چیز کی حقیقت ہمیں معلوم نہ ہونا ہمارے علم کی کمی کی دلیل ہے ، اس بات کی
نہیں کہ وہ چیز ہی نہیں ہوسکتی جیسے آج کل کی لاکھوں سائنسی ایجادات سے پہلے
لوگوں کو اِن چیزوں کا بالکل علم نہیں تھا لیکن اس کا یہ مطلب نہیں تھا کہ یہ
چیزیں ہوہی نہیں سکتی تھیں، یہی صورت سایوں کے سجدہ کرنے میں سمجھ لی جائے اور یہی
جواب مخالفینِ اسلام کے سائنسی اعتبار سے اسلام کے خلاف اکثر
اعتراضوں کا ہے۔
نوٹ:یاد رہے کہ یہ آیت
آیاتِ سجدہ میں سے ہے ، اس کے پڑھنے اور سننے والے پر سجدۂ تلاوت لازم ہو جائے
گا۔ سجدۂ تلاوت کے چند احکام سورۂ اَعراف آیت نمبر 206 میں گزر چکے ہیں، مزید مسائل جاننے کے لئے بہار شریعت حصہ 4 سے ’’
سجدۂ تلاوت کا بیان‘‘ مطالعہ کیجئے۔
{وَ هُمْ لَا یَسْتَكْبِرُوْنَ:اور فرشتے غرور نہیں کرتے۔}اس
آیت سے ثابت ہوا کہ فرشتے تمام گناہوں سے معصوم ہیں کیونکہ اللّٰہ تعالیٰ کا یہ فرمانا کہ وہ غرور نہیں کرتے ا س بات کی دلیل ہے
کہ فرشتے اپنے پیدا کرنے والے اور بنانے والے کے اطاعت گزار ہیں اور وہ کسی بات
اور کسی کام میں بھی اللّٰہ
تعالیٰ کی نافرمانی نہیں کرتے۔(تفسیرکبیر، النحل، تحت الآیۃ: ۴۹، ۷ / ۲۱۷) مسلمانوں کا عقیدہ یہ ہے کہ صرف فرشتے او ر پیغمبر معصوم ہیں ، ان کے
سوا کوئی معصوم نہیں ۔
Copyright © by I.T Department of Dawat-e-Islami.