Our new website is now live Visit us at https://alqurankarim.net/

Home Al-Quran Surah An Nahl Ayat 5 Urdu Translation Tafseer

رکوعاتہا 16
سورۃ ﰇ
اٰیاتہا 128

Tarteeb e Nuzool:(70) Tarteeb e Tilawat:(16) Mushtamil e Para:(14) Total Aayaat:(128)
Total Ruku:(16) Total Words:(2082) Total Letters:(7745)
5

وَ الْاَنْعَامَ خَلَقَهَاۚ-لَكُمْ فِیْهَا دِفْءٌ وَّ مَنَافِعُ وَ مِنْهَا تَاْكُلُوْنَ(5)
ترجمہ: کنزالعرفان
اور اس نے جانور پیدا کئے ، ان میں تمہارے لیے گرم لباس اور بہت سے فائدے ہیں اور ان سے تم (غذابھی) کھاتے ہو۔


تفسیر: ‎صراط الجنان

{وَ الْاَنْعَامَ خَلَقَهَا:اور اس نے جانور پیدا کئے۔} اس سے پہلی آیتوں  میں  اللّٰہ تعالیٰ نے آسمانوں  اور زمین کی تخلیق کا اور اس کے بعد انسان کی پیدائش کا ذکر فرمایا جبکہ اس آیت اور اس کے بعد والی چند آیات میں  ان چیزوں  کا ذکر فرمایا جن سے انسان اپنی تمام ضروریات میں  نفع اٹھاتے ہیں  اور چونکہ انسان کی سب سے بڑی ضرورت کھانا اور لباس ہے کیونکہ ان سے بدنِ انسانی تَقوِیَت اور حفاظت حاصل کرتا ہے ا س لئے سب سے پہلے ان جانوروں  کا ذکر کیا گیا جن سے یہ فوائد حاصل ہوتے ہیں ۔ آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ نے اونٹ، گائے اور بکریاں  وغیرہ جانور پیدا کئے ، ان کی کھالوں  اور اُون سے تمہارے لیے گرم لباس تیار ہوتے ہیں  اوراس کے علاوہ بھی ان جانوروں  میں  بہت سے فائدے ہیں   جیسے تم ان کی نسل سے دولت بڑھاتے ہو، اُن کے دودھ پیتے ہو، اُن پر سواری کرتے ہو اور تم ان کا گوشت بھی کھاتے ہو۔ (خازن، النحل، تحت الآیۃ: ۵، ۳ / ۱۱۳)

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links