Our new website is now live Visit us at https://alqurankarim.net/

Home Al-Quran Surah An Nahl Ayat 6 Translation Tafseer

رکوعاتہا 16
سورۃ ﰇ
اٰیاتہا 128

Tarteeb e Nuzool:(70) Tarteeb e Tilawat:(16) Mushtamil e Para:(14) Total Aayaat:(128)
Total Ruku:(16) Total Words:(2082) Total Letters:(7745)
6

وَ لَكُمْ فِیْهَا جَمَالٌ حِیْنَ تُرِیْحُوْنَ وَ حِیْنَ تَسْرَحُوْنَ(6)
ترجمہ: کنزالایمان
اور تمہارا ان میں تَجَمُّل ہے جب انہیں شام کو واپس لاتے ہو اور جب چرنے کو چھوڑتے ہو


تفسیر: ‎صراط الجنان

{وَ لَكُمْ فِیْهَا جَمَالٌ:اور تمہارے لئے ان میں  زینت ہے ۔} یعنی جب تم ان جانوروں  کو شام کے وقت چراگاہوں  سے واپس لاتے ہو اور جب صبح کے وقت انہیں  چرنے کے لئے چھوڑتے ہو تو اس وقت ان جانوروں  کی کثرت اور بناوٹ دیکھ کر تمہیں  خوشی حاصل ہوتی ہے اور لوگوں  کی نگاہوں  میں  تمہاری عزت، وجاہت اور مقام و مرتبہ بڑھ جاتا ہے۔ (خازن، النحل، تحت الآیۃ: ۶، ۳ / ۱۱۴، ملخصاً)  جیسے ہمارے زمانے میں  صبح کسی کے گھر سے اعلیٰ درجے کی گاڑی نکلے اور شام کو واپس آئے تو لوگوں  کی نظر میں  اس کی بڑی قدر ہوتی ہے۔

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links