Our new website is now live Visit us at https://alqurankarim.net/

Home Al-Quran Surah An Nahl Ayat 62 Urdu Translation Tafseer

رکوعاتہا 16
سورۃ ﰇ
اٰیاتہا 128

Tarteeb e Nuzool:(70) Tarteeb e Tilawat:(16) Mushtamil e Para:(14) Total Aayaat:(128)
Total Ruku:(16) Total Words:(2082) Total Letters:(7745)
62

وَ یَجْعَلُوْنَ لِلّٰهِ مَا یَكْرَهُوْنَ وَ تَصِفُ اَلْسِنَتُهُمُ الْكَذِبَ اَنَّ لَهُمُ الْحُسْنٰىؕ-لَا جَرَمَ اَنَّ لَهُمُ النَّارَ وَ اَنَّهُمْ مُّفْرَطُوْنَ(62)
ترجمہ: کنزالعرفان
اور اللہ کے لیے وہ ٹھہراتے ہیں جو (خود) ناپسند کرتے ہیں اور ان کی زبانیں جھوٹ بولتی ہیں کہ ان کے لیے بھلائی ہے۔ حقیقت میں ان کے لئے آگ ہے اور یہ کہ وہ (جہنمیوں کے) آگے آگے جانے والے ہوں گے۔


تفسیر: ‎صراط الجنان

{وَ یَجْعَلُوْنَ لِلّٰهِ:اور اللّٰہ کے لیے وہ قرار دیتے ہیں ۔} آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ مشرکین اپنے لئے بیٹیاں  بھی ناپسند کرتے ہیں  اور یہ بات بھی کہ ان کی ملکیت میں  کوئی دوسرا ان کا شریک بنے لیکن اللّٰہ تعالیٰ کیلئے انہی چیزوں  کا دعویٰ کرتے ہیں ۔ یونہی اللّٰہ تعالیٰ کے لئے ناقص مال علیحدہ کرتے ہیں  اور بتوں  کے لئے اعلیٰ مال جدا کرتے ہیں  اورا س کے باوجود بھی اپنے آپ کو حق پر گمان کرتے ہیں  اور کہتے ہیں  کہ اگر محمد (صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ) سچے ہوں  اور مخلوق مرنے کے بعد پھر اُٹھائی جائے تو جنت ہمیں  ہی ملے گی کیونکہ ہم حق پر ہیں  ۔ان کے بارے میں  اللّٰہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ’’ان کی جھوٹی بات کا کوئی اعتبار نہیں  بلکہ حقیقت میں  ان کے لئے آگ ہے اور یہ کہ وہ جہنمیوں  کے آگے آگے جانے والے ہوں  گے اور جہنم ہی میں  چھوڑ دیئے جائیں  گے۔(مدارک، النحل، تحت الآیۃ: ۶۲، ص۵۹۹، خازن، النحل، تحت الآیۃ: ۶۲، ۳ / ۱۲۹، صاوی، النحل، تحت الآیۃ: ۶۲، ۳ / ۱۰۷۵، ملتقطاً)

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links